سوال

ایک خاتون کی بچہ دانی نکال دی گئی،چونکہ آپر یشن ہواہے اس لیےڈا كٹر نے کہاہےکہ کچھ دن خون آتا رہےگا،پو چھنا یہ ہےکہ یہ خون حیض شمارہوگا یانہیں؟اور اگراس عورت کو آئندہ عدت گزا ر نی پڑجائے تو وہ کس طرح گزارے گی؟

جواب

الجواب باسم ملہم الصواب

یہ خون حیض شمار نہیں ہو گا،بلکہ یہ خون بیما ری کا ہوگااور اگر اس عورت كو آئندہ عدت گزارنی پڑجائےتو یہ تین مہینے عدت گزا رے گی

لمافی مجمع الانھر:(1/77،المنار)
“(ھودم ینفضہ رحم امراۃ بالغۃلا داءبھا).”
وفی الہندية:(1/549،رشدية)
“ولوکانت المطلقۃصغیرۃ اوآیسۃ وھی حرۃ فعدتہا ثلاثة اشھر.”
وفی حا شيةالطحطاوی علی درالمختار:(2/220،رشید ية)
“فان کانت من ذوات الاقراء صارت عدتہا ثلاث حیض والا فثلاثۃاشھر.”
وکذافی بدائع الصنائع:(1/160،رشیدية)
وکذافی البحر الرائق:(1/330،رشیدية)
وکذافی التاتارخانية:(1/469،فاروقیہ)
وکذا فی المحیط البرھانی:(1/392،دار احیاء)
وکذافی الہداية مع فتح القد یر:(4/277،رشدية)
وکذافی تبیین الحقائق:(3/27،امدادیہ)
وکذا فی الشا مية:(5/185،رشیدية)

واللہ تعالی اعلم با لصواب
ایثارالقا سمی غفر لہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
12/6/1440 ، 2019/2/18
جلد نمبر :17 فتوی نمبر :172

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔