سوال

لیڈیز کے عمرہ کے لئے کیا کیا سامان ضروری ہے، جیسے مرد دو پٹی والی چپل پہنتا ہے پاؤں کھلا رکھنے کے لئے، تو لیڈیز کو بھی ویسی ہی چپل لینا ہو گی اور دوپٹہ یا اسکارف کیسا ہو، کالے رنگ کا پہن سکتی ہیں یا سفید رنگ کا ہی ہو؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

عورتوں کے احرام میں اسکارف، دوپٹے، کپڑوں اور جوتوں کا کوئی خاص انداز اور رنگ ضروری نہیں ، چہرہ کا پردہ کرنے کے لئے ایک ” کیپ “ لے لی جائے۔

لما فی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید: ( 1/472، الطارق )
“المرأۃ فی الحج کالرجل الا انھا تختص ببعض الاحکام … فی الاحرام: تبقی فی ثیابھا، فتلبس المخیط و الخفین و القفازین و الجوربین و تغطی رأسھا و لاترفع صوتھا بالتلبیۃ.”
وفی الھندیة: ( 1/235، رشیدیہ )
والمرأة في جميع ذلك كالرجل غير أنها لا تكشف رأسها وتكشف وجهها…وتلبس من المخيط ما بدا لها من الدرع والقميص والخمار والخف والقفازين ولكن لا تلبس المصبوغ بورس و لا زعفران و لا عصفر الا ان یکون قد غسل کذا فی الکفایۃ، و لا بأس للمرأۃ المحرمۃ ان تلبس المخیط من حریر أو غیرہ
وکذا فی ارشاد الساری الی مناسک الملا علی القاری: ( 127، فاروقیہ )
وکذافی رد المحتار: ( 3/628، رشیدیہ )
وکذافی الھدایة: ( 1/277، رشیدیہ )
وکذا فی غنیة الناسک: ( 94، ادارة القرآن )
وکذافی الفقہ الاسلامی و ادلتہ: ( 3/2296، رشیدیہ )
وکذا فی البحر الرائق: ( 2/621، رشیدیہ )
وکذافی اللباب علی المختصر: ( 1/176، قدیمی کتب خانہ )

واللہ تعالیاعلم بالصواب
محمد عرفان جاوید عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2/8/1440، 2019/4/8
جلد نمبر :18 فتوی نمبر :185

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔