سوال

کہ اگر زمین پر کچھ پانی بغیر خرچے والا یعنی چھپڑوں اور چشموں والا پانی وغیرہ لگا ہو اور کچھ پانی خرچے والا لگا ہو تو اس صورت میں عشر لازم ہو گا یا نصف عشر ؟

جواب

الجواب با سم ملھم الصواب

صورت مسئولہ میں دیکھا جا ئے گا ،خرچ والا پانی زیادہ لگا ہےیا بغیر خرچ والا یا دونوں برابر ہیں، پہلی اور تیسری صورت میں نصف عشرلازم ہو گا اور دوسری صورت میں عشر لازم ہو گا۔

لما فی فتاویٰ عالمکیریہ:(1 /186، رشیدیہ)
وما سقی بالدولاب والدالية ففيه نصف العشر، وإن سقي سيحا وبدالية يعتبر أكثر السنة فإن استويا يجب نصف العشر
وکذا فی البحر الرائق: ( 2/416، رشیدیہ)
ونصفہ فی مسقی غرب او دالیۃ ای یجب نصف العشر فیما سقی بآلۃ للحدیث ۔۔۔۔۔۔۔ وان سقی بعض السنۃ بآلۃ والبعض بغیرھا فالمعتبر ا کثرھما۔۔۔۔۔۔۔۔وان استویا یجب نصف العشر نظرا للفقراء کما فی السائمۃ
وکذا فی المحیط البرھانی :(3/274،احیاء تراث العربی)
وکذا فی الدرالمختار: (2 /316، دارالمعرفہ)
وکذا فی المبسوط : (3 /4،دارالمعرفہ)
وکذا فی بدائع الصنائع: (2/185، رشیدیہ)
وکذا فی مجمع الانھر:1 (/320، المنار)
وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ : (3/1892، رشیدیہ)
وکذا فی جامع الترمذی:(1/ 256، رحمانیہ)
وکذا فی العنایہ: ( 3/ 501، رشیدیہ)

 

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظھر اقبال عفی عنہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
28/5/1440،2019، 2، 4
جلد نمبر:17 فتوی نمبر:139

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔