سوال

ایک عورت كوقرآن پڑھنا نہیں آتا، وہ قرآن کھول کر اس پر انگلی رکھ کر صرف دیکھتی رہے تو کیا اس عورت کو ثواب ملے گا؟

جواب

الجواب باسم ملھم الصواب

اس عورت کے لیے ضروری ہے کہ وہ قرآن مجید ناظرہ کی تعلیم حاصل کرے ،ہاں جب تک پڑھنا نہ آئےاس وقت تک اگر وہ قرآن مجید کھول کر اس کو دیکھتی رہےتو اس کو زیارت قرآن کا ثواب ان شاء اللہ ملے گا۔

لما فی شرح الطیبی : (4/318، دارالکتب العلمیہ)
“وانما فضلت القراءۃفی المصحف ،لحظ النظر فی المصحف وحملہ ،ومسہ ،وتمکنہ من التفکر فیہ واستنباط معانیہ .”
وکذا فی المعجم الکبیر:(4/486، دارالکتب العلمیہ)
“عن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قال :ادیمو االنظر فی المصحف.”
وکذا فی مرقاة المفاتیح:(4/ 274، التجاریہ)
قولہ (وقراءتہ فی المصحف یضعف)۔۔۔۔۔۔ قال الطیبی:لحظ النظر فی المصحف ،وحملہ ،ومسہ وتمکنہ من التفکرفیہ ۔۔۔۔۔۔ وقال ابن حجر (الی) غایۃ لانتھاء التضعف الفی درجۃ لانہ ضم الی عبادۃ القراءۃ عبادۃ النظر فی المصحف
وکذا فی مجمع الزوائد:(7/247،التجاریہ )
“عن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قال :ادیمو ا النظر فی المصحف.”
وکذا فی مشکاةالمصابیح):1/191،رحمانیہ)
وکذا فی المصنف عبدالرزاق:(3/362،الکتب الاسلامی)
وکذا فی تحفةالاحوذی:(4/228،قدیمی)
وکذا فی المصنف لابن ابی شیبة:(6/143،کتب العلمییہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
17، 7، 1440،2019، 3، 25
جلد نمبر:18 فتوی نمبر:83

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔