سوال

محلے کی مسجد میں آذان دینے کے بعد اگر کوئی نہ آئے تو اکیلا نماز پڑھنے سے نماز باجماعت کا ثواب مل جائے گا یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

دوسری مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے اسی مسجد میں اکیلے نماز پڑھنا اس لئے افضل ہوگا کہ اس عمل کی وجہ سے اس مسجد کی آبادی بھی شروع ہو جائے گی۔

لمافی الشامیة:(2/523،دار المعرفہ)
قولہ ومسجد حیۃ افضل من الجامع ای:الذی جماعۃ اکثر من مسجد الحی وھذا احد قولین حکا ھما فی القنیۃ … … …بل فی الخانیۃ :لو لم یکن لمسجد منزلہ مؤذن فانہ یذھب الیہ ویؤذن فیہ ویصلی ولو کان وحدہ لأن لہ حقا علیہ فیؤدیہ
وکذافی الخانیة:(1/67،رشیدیہ)
مؤذن مسجد لا یحضر مسجدہ أحد قالوا یؤذن ھو ویقیم ویصلی وحدہ فذلک أحب من أن یصلی فی مسجد آخر
وکذافی الفتاوی الوالوالجیة:(1/81،الھرمین)
مؤذن مسجد لیس یحضر مسجدہ احد یؤذن ویقیم ویصلی وحدہ احب الیّ من ان یصلی فی غیرہ لأن حق المسجد علیہ وحق مسجد آخر لیس علیہ
وکذافی السراجیہ:(96،زمزم)
وکذافی الموسوعة الفقھیة:(15/280،علوم اسلامیة)
وکذافی بدائع الصنائع:(1/385،رشیدیہ)
وکذافی البحرالرائق:(1/604،رشیدیہ)
وکذافی الھندیة:(1/83،رشیدیہ)
وکذافی المحیط البرھانی:(2/210،ادارة القراٰن)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:فیصل نذیر غفرلہ ولوالدیہ
دارالافتاءجامعۃالحسن ساہیوال
17،8،1443/2022،3،21
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:60

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔