سوال

عورتوں کو جنازہ میں شرکت کرنے کی اجازت ہےیانہیں؟نیز شرکت کرکے نماز جنازہ پڑھ لی تو اس نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

اجازت تو نہیں ہے،اگر نماز جنازہ پڑھ لی تو ادا ہوجائیگی۔

لما فی الفتاوی العالمکیریہ:(1/163،رشیدیہ)
” ولا حق للنساء فی الصلاۃ علی المیت . “
وفی المحیط البرھانی:(3/73،داراحیاءتراث)
والامۃ اجتمعت علیھا،ومن صفتھا انھا فرض کفایۃ،اذا قام بھا البعض سقط عن الباقین۔۔واما کونہافرض کفایۃ،لانھا تقام حقا للمیت:فاذا قام بھا بعض صار حقہ مؤدی فسقط عن الباقین
وکذافی الفتاوی العالمکیریہ:(1/162،رشیدیہ)
وکذافی الفتاوی التاتارخانیہ:(3/40،فاروقیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد عبداللہ غفرلہ ولوالدیہ کوٹ ادو
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
2/9/1442/2022/4/4
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:101

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔