سوال

کتنی عمرکابچہ اذان دےسکتاہے؟(2)اگراذان میں غلطی ہوجائےمثلاًکلمات آگےپیچھےہوجائیں توکیااذان ہوجائےگی؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

سمجھ داربچہ جس کواذان صحیح یاد ہودےسکتاہے،مگربہتریہ ہےکہ بالغ آدمی اذان دے۔(2)اگراذان کےاندریادآجائےتوان کلمات کواپنی جگہ پرکہہ لے،لیکن اگراس طرح نہ کیااوراذان مکمل کرلی تودوبارہ اذان دیناافضل ہے۔

لمافی الہندیة:(1/54،رشیدیہ)
“اذان الصبی العاقل صحیحح من غیرکراہۃفی ظاہرالروایۃ،ولٰکن اذان البالغ افضل،واذان الصبی الذی لایعقل لایجوز ویعاد ۔”
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(1/699،رشیدیة)
“یسن ترتیب الکلمات الاذان والاقامۃ،والموالاۃبینھا،یصح بغیرالترتیب والموالاۃمع الکراہۃ،والافضل ان یعید الا ذان والاقامۃ ۔”
وفی البحرالرائق:(1/460،رشیدیة)
“اماالصبی الذی یعقل فاذانہ صحیح من غیرکراہۃفی ظاہرالروایۃ،الاان اذان البالغ افضل۔”
وکذافی التاتارخانیة:(2/136،فاروقیة)
وکذافی الدروالرد:(2/73،رشیدیة)
وکذافی خلاصةالفتاوی:(1/49،رشیدیة)
وکذافی التاتارخانیة:(2/149،فاروقیة)
وکذافی کتاب الفقہ:(1/270،حقانیة)
وکذافی البدائع:(1/369،رشیدیة)

واللہ اعلم بالصواب
محمدرفیق غفرلہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃالحسن ساہیوال
18/9/1443/2022/4/20
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:167

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔