سوال

ایک آدمی کی اپنی بیوی سے اکثرو بیشتر لڑائی ہو تی رہتی ہے اور وہ اپنی بیوی کودھکے دے کر گھرسے نکال دیتا ہے اور کہتا ہےکہ” تو اپنے میکے چلی جا” کیا ان الفاظ سے طلاق ہو گی یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

اگر شو ہر نے مذکورہ الفاظ سے طلاق کی نیت کی ہے تو واقع ہو جائے گی ورنہ نہیں۔

لما فی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(9/6799،رشیدیہ)
طلاق الکنایۃ ھو کل لفط یحتمل الطلاق وغیرہ ولم یتعارفہ الناس فی ارادۃ الطلاق مثل قول الرجل لزوجتہ الحقی باھلک ،اذھبی،اخرجی۔۔۔۔۔الخ
وفی البدائع الصنائع:(3/169،رشیدیہ)
وقولہ الحقی باھلک یحتمل الطلاق،لان المراۃ تلحق باھلہا اذاصارت مطلقۃ، ویحتمل الطرد والابعاد عن نفسہ مع بقاء النکاح واذااحتملت ھذہ الطلاق وغیر الطلاق فقد استتر المراد منھا عند السامع فافتقرت الی النیۃ لتعیین المراد ۔۔۔۔۔الخ
وکذا فی النتف فی الفتاوی :(209،سعید)
وکذافی المحیط البر ھانی:(4/428،دار الاحیاء)
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة:(4/460،فاروقیة)
وکذافی الفقہ الحنفی فی ثوبة الجدید:(2/180،الطارق)
وکذافی اللباب فی شرح الکتاب :(2/171،قدیمی)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:مدثر شریف غفر لہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
15/4/1443/2021/11/21
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:107

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔