سوال

ایک آدمی نے اپنے گھر سے 50کلو میٹر کا سفر طے کرکے ایک مقام پر 10دن قیام کیا ،پھر آگے 60 کلو میٹر مزید سفر طے کرکے ایک مقام پر پہنچنا ،یہاں اس کا 10دن ٹھہرنے کا ارادہ ہے ۔آیا اب یہ نماز میں قصر کرے گا یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

اگر شروع سے ہی صرف اس پہلے مقام تک جانے کا ارادہ تھا ،پھر وہاں سے دوسرے مقام تک جانے کا ارادہ تھا تودونوں مقاموں پرپوری نماز پڑھے گااور اگر شروع سے ہی دوسرے مقام پر جانے کا ارادہ تھاتودونوں مقاموں پر قصر کرےگا۔

لما فی الہندیة(1/139،رشیدیة)
لابدللمسافر من قصد مسافۃ مقدرۃ ثلاثۃ ایام حتی یترخص برخصۃ المسافرین والالا یترخص ابداولو طاف الدنیا جمیعھابان کان طالب آبق۔۔۔۔۔۔۔۔الخ
وفی تبیین الحقائق (1/209،امدادیة)
واما الثانی وھو بیان اشتراط قصد السفر فلابد للمسافر من قصد مسافۃ مقدرۃبثلاثۃ ایام حتی یترخص برخصۃ المسافرین والا لایترخص ابدا ولوطاف الدنیا جمیعھا بان کان طالب آبق او غریم ونحو ذلک
وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ :(2/1342،رشیدیة) وکذافی المراقی الفلاح :(424،قدیمی )
وکذافی المحیط البرھانی :(2/389،ادارةالقرآن) وکذافی النتف فی الفتاوی :(51،سعید)

 

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ :مدثر شریف غفر لہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
11/2/2022/9/7/1443
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:172

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔