سوال

مسبوق آدمی امام کے قعدہ اخیرہ میں بھول کرامام کے ساتھ سلام پھیر دیتاہےاور پھر کھڑا ہوکر اپنی نماز مکمل کرلیتاہے،تو سجدہ سہو اس پر ضروری ہوگا یانہیں؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

صورت مسئولہ میں مسبوق پر سجدہ سہوکرنا ضروری ہے۔

لما فی المحیط البرہانی:(2/335،ادارة القرآن)
واذاسلم المسبوق حین سلم الامام ساھیاً، بنی علی صلوتہ وعلیہ سجودالسہو، وانہ لایخرجہ عن حرمۃ الصلوۃ، واماوجوب سجدۃالسہوفلانہ حین سلم الامام، صارہوکالمنفرد، وقدسہاحین سلم، فیلزمہ سجدتاالسہو
وفی حاشیةالطحطاوی علی الدر:(1/312،رشیدیة)
والمسبوق یسجد مع امامہ)ولایسلم معہ بل یقوم الی القضاءفان سلم عامدافسدت والالا ولاسجود علیہ ان سلم قبل الامام اومعہ وان سلم بعدہ لزمہ لانفرادہ بحر
وکذافی ردالمحتار:(2/659،رشیدیة)
وکذافی بدائع الصنائع:(1/422،رشیدیة)
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة:(2/426،فاروقیة)
وکذافی تبیین الحقائق:(1/195،امدادیة)
وکذافی الفقہ الحنفی:(1/281،الطارق)
وکذافی الفتاوی السراجیة:(90،زمزم)
وکذافی البحرالرائق:(2/176،رشیدیة)
وکذافی المجمع الانھر:(1/222،المنار)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ:ولی اللہ غُفرلہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
20/2/1442/2021 /9/28

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔