سوال

عدت کے دوران عورت اپنے سسر سے پردہ کرے گی یا نہیں ؟ اور بھی بتائیں کہ عورت ہمیشہ کے لیے سسر پر حرام ہے یا شوہر کی وفات کے بعد سسر نکاح کرسکتا ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

فتنہ اور شہوت کا اندیشہ نہ ہو تو سسر سے پردہ ضروری نہیں ، اورعورت اپنے سسر پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوتی ہے ۔ اس لیے شوہر کی وفات کے بعد بھی اس سے نکاح نہیں کر سکتی ۔

لما فی الھندیة:(1/535،رشیدیہ)
وان کان المنزل لزوجھا وقد مات عنھا فلھا ان تسکن فی نصیبھا……وتستتر عن سائر الورثۃ ممن لیس بمحرم لھا کذا فی البدائع
وفی احکام القرآن للجصاص:(2/185،قدیمی)
قال ابوبکرحلیلۃ الابن ھی زوجتہ …….وعقد نکاح الابن علیھا یحرمھا علی ابیہ تحریما مؤبدا
وفی الفتاوی الولوالجیة:(1/359،حرمین)
واماالسبع اللاتی حرمن بالسبب فالام والاخت من الرضاع وام المراۃ والربیبۃ اذادخلت بامھا وحلیلۃ الابن ومنکوحۃ الاب والجمع بین الاختین
وکذافی ردالمحتار:(3/537،سعید)
وکذافی حاشیة الطحطاوی:(2/231،رشیدیہ)
وکذافی التنویر مع الدر:(9/605، رشیدیہ)
وکذافی تفسیر المنیر:(2/650،امیرحمزہ)
وکذافی البدائع:(4/292،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد نصیرالدین عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
24/6/1442/2021/2/7
جلد نمبر:23 فتوی نمبر:56

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔