الجواب حامداً ومصلیاً
صورت مسئولہ کے متعلق مجیب کا جواب درست ہے، جبکہ مہتمم صاحب کا انکار بلاوجہ اور نامناسب ہے ۔ لیکن ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ اگر یہ زمین وقف کی ہے ، تو وقف کے واقعی نفع و مصلحت کا خیال رکھا گیا یا نہیں ، کیونکہ وقف کی زمین انتظامیہ یا وہاں کے اہل حل وعقد کے بغیر تن تنہا بیچنا جائز نہیں ، بلکہ وقف کی مصلحت اور انتظامیہ کی اجازت ، دونوں کا لحاظ ضروری ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب
محمد نصیرالدین عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
2/8/1442/2021/3/17
جلد نمبر:24 فتوی نمبر:60