سوال

حالت احرام میں ماسک اور سینی ٹائزر لگانا کیسا ہے ؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

حالت احرام میں چہرہ ڈھانپنا ممنوع ہے ، لیکن کسی ناگزیر عذر کی وجہ سے ایسا کرنے پر انشاءاللہ گناہ نہیں ہوگا، تاہم جزاء واجب ہوگی ۔ چنانچہ ایک دن یا ایک رات کے بقدر ، پورا یا چوتھائی چہرہ ڈھانپنے کی وجہ سے یا تو دم لازم ہوگا یعنی حدود حرم میں ایک بکری/بکرا ذبح کرنا ہوگا یا چھ مسکینوں کو فی کس سوا دو کلو گندم یا اس کی قیمت دینا ہوگی یا تین روزے رکھنے ہوں گے ۔ اوراگر ایک دن /رات کی مقدار سے کم چہرہ ڈھانپا ، تو صدقہ لازم ہوگا یعنی سوا دوکلو گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنا ہوگی یا ایک دن روزہ رکھنا ہوگا ۔
اور سینی ٹائزر اگر خوشبو والا نہ ہو تو اس کا استعمال جائز ہے ۔ اور اگر خوشبو والا ہو اور خوشبو غالب ہو اور اس کو دونوں ہاتھوں پر لگایا تو دم واجب ہوگا ، البتہ اگر خوشبو مغلوب ہو یا اس کا استعمال کامل عضو پر نہ ہو ، تو صدقہ واجب ہوگا ۔

لما فی الفقہ الاسلامی:(3/2291،رشیدیہ)
فلایجوز ان یضع علی راسہ ووجہہ عمامۃ ولاخرقۃ…… الا لحاجۃ کمداواۃ او حر او برد ، فیجوز التغطیۃ وتجب الفدیۃ
وفیہ ایضاً:(3/2298،رشیدیہ)
وان استھلک الطیب فی المخالط لہ….. کان استعمل فی دواء واکلہ جاز ولافدیۃ
وفی غنیة الناسک:(1/88،علوم اسلامیہ)
وتغطیۃ الراس والوجہ کلہ او بعضہ کالعارض والانف والفم والذقن بثوب …..او نحو ذالک ممایقصد بہ التغطیۃ بعذر او بغیر عذر الا ان صاحب العذر غیرآثم
وفی الھندیة:(1/242،رشیدیہ)
ولوغطی المحرم راسہ او وجہہ یوما فعلیہ دم وان کان اقل من ذالک فعلیہ صدقۃ
وکذافی الفقہ الاسلامی:(3/2296،رشیدیہ)
وکذافی التنویر مع الدر:(2/546،سعید)
وکذافی ردالمحتار:(2/546،سعید)
وکذافی المحیط البرھانی:(3/439،بیروت)
وکذافی الھندیة:(1/242،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد نصیرالدین عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
16/6/1442/2021/1/30
جلد نمبر:23 فتوی نمبر:19

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔