سوال

جب بچہ پیدا ہو تو اس بچے کا نام رکھنا کس کا حق ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

بچے کا نام رکھنا تو والد کا حق ہے،البتہ اگر والدہ یا کوئی بزرگ وغیرہ نام رکھ دے اور والد اس پر راضی ہو تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔

لما فی شعب الایمان للبیھقی : (6 /400  ،دار الکتب )
عن ابن عباس رضی اللہ عنہ انھم قالوا: یا رسول اللہ قد علمنا ما حق الوالد علی الولد فما حق الولد علی الوالد؟قال :ان یحسن اسمہ ویحسن ادبہ
 وفی مجمع الزوائد( 8/51  ،دار الکتب )
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قال: ان من حق الولد علی الوالد ان یحسن اسمہ وان یحسن ادبہ
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ : (4 /2752  ،رشیدیہ )
وکذا فی الشامیة : ( 6/336  ،سعید )
وکذافی عون المعبود : (13 /143  ،قدیمی کتب خانہ )

واللہ اعلم بالصواب

محمد مجیب الرحمان

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

2023/3/4/11/8/1444

جلد نمبر :29 فتوی نمبر : 103

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔