کچھ یونیورسٹیوں میں حج وعمرہ فنڈ کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کے تحت متعلقہ یونیورسٹی کے ملازمین حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ ہم بھی اپنی یونیورسٹی میں حج و عمرہ فنڈ سکیم شروع کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن شروع کرنے سے پہلے ہم مفتیان کرام کی رائے قرآن و حدیث کی روشنی میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مذکورہ حج و عمرہ فنڈ کی شرائط ذیل میں دی گئی ہیں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرما کر ممنون فرمائیں۔ سائل: حافظ محمد ارشد شرائط و ضوابط 1. یونیورسٹی “حج عمرہ فنڈ کے تحت حج اور عمرہ کرنے کی اسکیم” کے عنوان سے ایک سکیم شروع کر رہی ہے۔ اسکیم خالصتاً رضاکارانہ ہے۔ اس کا مقصد یونیورسٹی کے تمام (OG/SG گریڈ یا اس کے مساوی) ملازمین کو حج اور/یا عمرہ کرنے میں مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے، مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ ایک “حج-عمرہ فنڈ” قائم کیا جا رہا ہے تاکہ اسکیم کا انتظام اور مالی اعانت ہو سکے،اور فنڈ میں رضاکارانہ جمع کرائے گئے مالی عطیات کے تحفظ کے لیے مکمل شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ فنڈ ممبران کے ماہانہ عطیات پر مشتمل ہو گا۔ 2. حج/عمرہ کرنے کے لیے ملازمین کا انتخاب قرعہ انداری کے نظام کے ذریعے آنکھیں بند کرکے غیر جانبدار ہو گا، جس کی نگرانی ایک کمیٹی برائے حج-عمرہ فنڈ کرے گی جس میں اہل ملازمین کو مناسب نمائندگی دی جائے گی۔ حج/عمرہ کے لیے قرعہ اندازی کیلنڈر سال میں ایک بار کی جائے گی یا ایک مقررہ وقت پر فنڈز کی دستیابی کے لحاظ سے کمیٹی جیسے مناسب سمجھے گی، فیصلہ کرے گی۔ ملازمین کی اہلیت: 3. یونیورسٹی کے پے رول پر ہر مسلمان ملازم، جو رضاکارانہ طور پر فنڈ میں چندہ دیتا ہے، فنڈ کی رکنیت کا اہل ہوگا۔ رکنیت اختیاری ہے اور اس کا انحصار درج ذیل اہلیت کی شرائط پر ہوگا: a. یونیورسٹی میں اسٹاف گریڈ (SG-I سے SG-IV) اور آفیسر گریڈ (OG-I سے OG-IV) اور اس کے مساوی تمام ملازمین۔ b. ٹینور ٹریک سسٹم (TTS) کے تحت تمام ملازمین ۔ c. ہنگامی ملازمین، جز وقتی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین، یا کبھی کبھار مختصر مدت کے لیے ملازمت کرنے والے افراد، فنڈ کے رکن بننے کے لیے نااہل ہیں۔ d. ممبر شپ کے وقت ساٹھ سال کی عمر کو پہنچنے والے ملازمین نااہل ہیں۔ e. ایک اہل ملازم جو رضاکارانہ طور پر اپنی مرضی سے، اپنی تنخواہ میں سے حج عمرہ فنڈ کے لئے مقرر کردہ عطیہ کی رقم کی ماہانہ کٹوتی کی اجازت دیتا ہے۔ شرائط و ضوابط: 4. اہم شرائط و ضوابط (جووقتاً فوقتاً اور ضرورت پڑنے پرقابل ترمیم ہیں) حسب ذیل ہوں گے: a. فنڈ کے روزمرہ کے امور جیسا کہ نگرانی، انتظام، فنڈز کی تقسیم اور مجاز اتھارٹی کے ذریعہ منظور شدہ اور مطلع کردہ دیگر ضروری انتظامات کی نگرانی، اس مقصد کے لیے تشکیل دی جانے والی ایک انتظامی کمیٹی کرے گی۔ کمیٹی میں ملازمین کی ہرکیٹیگری سے مناسب نمائندگی ہوگی۔ b. رضاکار ملازم/ممبر کی طرف سے ماہانہ مالی عطیات درج ذیل ہوں گے: Category of employee Monthly Contributionماہانہ عطیہ OG-IV and/or equivalent Rs. 1,300/- OG-III and/or equivalent Rs. 1,200/- OG-II and/or equivalent Rs. 1100/- OG-I and/or equivalent Rs. 1000/- Research Associate Rs. 700/- SG-IV and/or equivalent Rs. 500/- SG-III and/or equivalent Rs. 400/- SG-II and/or equivalent Rs. 300/- SG-I and/or equivalent Rs. 200/- c. جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے ماہانہ عطیات ناقابل واپسی ہوں گے۔ کسی رکن کو کسی بھی وجہ سے رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کا کوئی حق نہیں ہوگا چاہے یونیورسٹی کے ساتھ اس کی ملازمت ختم ہو جائے یا وہ فنڈ سے اپنی رکنیت واپس لےلے۔ d. رضاکارانہ طور پربننے والےممبر کی تنخواہ سے ہر ماہ عطیہ کی مقررہ رقم کاٹی جائے گی اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد بینک میں “حج عمرہ فنڈ” کے عنوان کے تحت کھولے جانے والے “کرنٹ اکاؤنٹ” میں جمع کی جائے گا۔اس اکاونٹ کو یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے چلایا جائے گا۔ دو مجاز دستخط کنندگان، ایک اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اور ایک مینجمنٹ کمیٹی کی طرف سے، منتخب کئے جائیں گے۔ e. وہ اراکین جن کا انتخاب حج یا عمرہ کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے نہیں کیا جا سکا، وہ کسی بھی وقت اپنی صوابدید پر فنڈ کی رکنیت سے دستبردار ہو سکتے ہیں، لیکن اگر کسی ملازم/ممبر کو منتخب کر کے حج یا عمرہ کے لیےرقم دی گئی، تو اس کے لئے لازمی ہو گا کہ جب تک اس کو دی گئی رقم وہ واپس جمع نہیں کروا دیتا، تب تک وہ فنڈ کی ممبر شپ کو برقرار رکھے۔ f. کوئی بھی رکن جو بغیر تنخواہ چھٹی پر چلاجاتا ہے یا وہ استعفی دے دیتا ہے اور یونیورسٹی سے کلیئرنس حاصل کر لیتا ہے یا اس کی خدمات کسی بھی وجہ سے ختم کر دی جاتی ہیں تو اس فنڈ کے تحت حج یا عمرہ پیکج کے ایوارڈ کے لیے اس کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔ g. اگر کوئی رکن حج یا عمرہ کے لیے فنڈز حاصل کرنے کے بعد استعفیٰ دیتا ہے یا نوکری چھوڑ دیتا ہے، تو وہ اس فنڈ میں اپنا مزید حصہ ڈالنے کا پابند نہیں ہوگا۔ تاہم، اگر وہ رضاکارانہ طور پر چندہ دینا چاہتا ہے، تو یہ فنڈ میں اس کی طرف سےعطیہ سمجھا جائے گا۔ h. کسی رکن کے سروس سے ریٹائر ہونے یا سروس کے دوران اس کی موت کی صورت میں، اس طرح کے واقعے کے بعد کی جانے والی پہلی قرعہ اندازی میں اس کا نام شامل کیا جائے گا۔ اس کی طرف سے فنڈ میں مزید عطیہ دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کامیاب ممبر کی موت کی صورت میں، انتظامی کمیٹی کو یہ فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہوگا کہ (اس کے خاندانی ورثاء میں سے) کس کو یہ موقع فراہم کیاجائے۔ i. کوئی بھی ممبر یا غیر ممبر شخص اس فنڈ کے لیے یونیورسٹی کے اندر یا باہر سے کسی بھی وقت عطیہ کر سکتا ہے۔ تاہم قرعہ اندازی کی فہرست میں صرف حج عمرہ فنڈ کے ارکان کو شامل کیا جائے گا۔ j. اسکیم کیلنڈر سال میں ایک بار پیش کی جائے گی اور فاتحین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ مینجمنٹ کمیٹی، ہر بیلٹنگ سائیکل سے پہلے، فنڈز کی دستیابی کو دیکھے گی تاکہ ممکنہ فاتحین کی تعداد کا فیصلہ کیا جا سکے۔ حج کے لیے نشستیں کم ہوں گی اور عمرہ کے لیے زیادہ لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فنڈ سے مستفید ہو سکیں۔ k. حج اور عمرہ کے لیے منتخب ہونے والے افراد کی کل تعداد کا فیصلہ کمیٹی کرے گی اور ممبران کو گریڈ، سکیل اور سنیارٹی سے قطع نظر کھلی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔فنڈز کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے، مینیجمنٹ کمیٹی ہر سال قرعہ اندازی کرے گی۔ l. قرعہ اندازی میں کامیاب ارکان/ملازمین کے ناموں کی منظوری انتظامی کمیٹی برائے حج/عمرہ دےگی۔اگر منتخب شدہ فرد، کمیٹی کی طرف سے دی گئی آخری تاریخ تک استفادہ نہ کرسکا، تو دی گئی منظوری ختم ہو جائے گی۔آخری تاریخ گزر جانے کے بعد، منتخب شخص اس مخصوص قرعہ اندازی میں حج یا عمرہ کرنے کے تمام حقوق سے محروم ہو جائے گا۔ m. اس سکیم کے تحت حج/عمرہ کرنے کے لئےکامیاب ممبران کو سپانسر کیے جانے والے فنڈ کی رقم ایک یکمشت رقم ہو گی، جو ایئر ٹکٹ، ویزہ ،متعلقہ فیسوں، روزمرہ کے اخراجات اور اس کے علاوہ وہ رقم جسے کمیٹی مناسب سمجھے گی، پر مشتمل ہو گی. مجاز اتھارٹی کی منظوری حاصل کرنے کے بعد، مینیجمنٹ کمیٹی، ضرورت کے مطابق اس رقم پر نظر ثانی کر سکتی ہے۔ عمرہ کے لیے فنڈ کی رقم کا فیصلہ انتظامی کمیٹی ہر سال اوپن مارکیٹ سے موجودہ نرخ حاصل کرنے کے بعد کرے گی۔ n. اس سکیم کے تحت حج کی ادائیگی کے لیے کامیاب ممبر کو سپانسر کیے جانے والے فنڈز ہر سال حکومت پاکستان کی حج سکیم کے تحت مقرر کردہ رقم اور انتظامی کمیٹی کی جانب سے مناسب سمجھے جانے والے دیگر وظیفوں کے مطابق ہو گی۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری حاصل کرنے کے بعد مینجمنٹ کمیٹی کی طرف سے ضرورت کے مطابق رقم پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ o. اس سکیم کے سلسلے میں متعلقہ ممبر کی طرف سے اٹھائے گئے تمام دیگر چارجز/خرچ جیسے کہ زائد قیام کی ادائیگیاں، سرچارجز/جرمانے، پریمیم پروازوں اور/یا رہائش وغیرہ کے اضافی چارجز، اگر کوئی ہیں، تو صرف متعلقہ ممبر ہی برداشت کرے گا۔ p. کامیاب ممبر اس سکیم کے تحت اپنے بیرون ملک سفر کے سلسلے میں مجاز اتھارٹی سے تمام ضروری چھٹیاں، منظوری، این او سی وغیرہ حاصل کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ q. ایک بار جب کسی رکن نے حج کا موقع حاصل کر لیا تو، اس کا نام حج کے لیے کی جانے والی قرعہ اندازی میں دوبارہ شامل نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، اگر کسی ملازم نے اس فنڈ کے تحت عمرہ کی سہولت حاصل کی ہے، تو اس کا نام اگلے پانچ سالوں میں شامل نہیں کیا جائے گا (صرف عمرہ کے لیے) تاکہ زیادہ سے زیادہ اراکین اس فنڈ سے مستفید ہو سکیں۔ r. اگر کامیاب ملازم مقررہ وقت کے اندر اپنے بیرون ملک سفر کے لیے ضروری چھٹیاں، منظوری، NoC وغیرہ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو اس کا نام اگلی قرعہ اندازی کے لیے خود بخود کامیاب سمجھا جائے گا۔ s. اگر فنڈ کے تحت کامیاب ممبر کی حکومت پاکستان کی حج سکیم کے تحت حج کے لیے درخواست کسی بھی وجہ سے منظور نہیں ہوتی ہے، تو اسے اجازت ہو گی کہ وہ اگلے سال تک اسے لے جائے یا وہ پرائیویٹ سیکٹر کے حج کوٹہ سے حج کرلے بشرطیکہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درکار فنڈز کی اضافی رقم وہ اپنے وسائل سے پوری کرے۔ t. اسکیم کے تحت ایک کامیاب ملازم/ممبر اپنی مرضی اور خواہش سے اپنی پیشکش (باری) کو ، لاگو شدہ شرائط و ضوابط کے تحت، اپنے شریک حیات، بیٹے، بیٹی یا والدین میں سے کسی کے نام پر منتقل کر سکتا ہے۔ u. کسی رکن کی جانب سے حج عمرہ فنڈ کے کسی دوسرے رکن کو پیشکش منتقل کرنے یا سپرد کرنے کی صورت میں، اس کی اہلیت کا حق برقرار رہے گا اور پرنسپل قرعہ دار کو بعد کی قرعہ اندازی کے لیے نئے امیدوار کے طور پر سمجھا جائے گا۔ v. انتظامی کمیٹی سال میں ایک بار اسکیم کے اراکین کے درمیان مالیاتی رپورٹ بھیجے گی۔ یہ رپورٹ رپورٹنگ کی مدت کے دوران اکاؤنٹ کی رقوم کی وصولیوں اور تقسیم کی عکاسی کرے گی۔ w. اس اسکیم سے پیدا ہونے والے کسی بھی تنازعہ یا ملازم کو کوئی شکایت ہونے کی صورت میں یا ان شرائط کے نفاذ کے سلسلے میں، معاملہ اسکیم کی منظوری دینے والی مجاز اتھارٹی کو بھیجا جائے گا، جس کا اس معاملے پر فیصلہ حتمی ہو گا اور اس کی پابندی کرنالازمی ہوگا۔ x. مینجمنٹ کمیٹی کو فنڈ سے متعلق کسی بھی تضاد یا معاملے پر فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔ تاہم، کمیٹی کو کسی بھی شرائط اور معیار میں ترمیم کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی کی منظوری لینا ہوگی۔