سوال

جسم کے کسی حصہ مثلا ہاتھ پاؤں یا سینہ پر سوئی کے ذریعہ سے پکا نام لکھوایا ہو یا کوئی اور نشان بنوایاہوتووضو اورغسل کا کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

صورتِ مسئولہ میں وضو اور غسل تو ہو جاتا ہے البتہ اس طرح جسم گدوانا حرام ہے،حضورپاک  صلی اللہ علیہ وسلم نےایسا کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔

لمافی صحیح البخاری: (2 / 404 ، رحمانیة)
 عن ابن عمر قال لعن النبی صلی اللہ علیہ وسلم الواصلۃ والمستوصلۃ والواشمۃ والمستوشمۃ
وفی ردالمحتارعلی الدر المختار: (01 /591  ،بیروت )
 یستفاد مما مر حکم الوشم فی نحو الید وھو انہ کالاختضاب او الصبغ بالمتجنس لانہ اذ غرزت الید او الشفۃ مثلاباِبرۃ ثم حشی محلھا بکحل او نیلۃ لیخضر تنجس الکحل بالدم فاذا جمد الدم والتام الجرح بقی محلہ اخضر فاذا غسل طھر لانہ اثریشق زوالہ لانہ لایزول الا بسلخ الجلد  او جرحہ ، فاذاکان لایکلف بازا لۃ الاثر الذی یزول بماء حار او صابون فعدم التکلیف  ھنا اولی وقد صرح بہ  فی القنیۃ فقال : ولو اتخذ فی یدہ وشما لایلزمہ السلخ
وکذافی الموسوعة الفقھیة: (02 /283  ،علوم اسلامیة )
وکذا فی تکملة فتح  الملھم: (04 /194  ،معارف القرآن )

واللہ اعلم بالصواب

ابومحمدتنویرحسین عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

24/06/1445/7/1/2024

جلد نمبر :31 فتوی نمبر:84

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔