سوال

دو مردوں اور دو عورتوں نے مدعی علیہ کے خلاف دس لاکھ روپے کی گواہی دی پھر ایک مرد اور ایک عورت نے گواہی سے رجوع کر لیا تومذکورہ صورت میں “رجل وامراتان” کے حکم کی وجہ سے رجوع بالنقصان میں عورت پر مرد کا نصف ضمان ہو گا یا ضمان میں برابر ہوں گے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

صورت مسؤلہ میں رجوع کرنے والے مرد و عورت پر کل رقم کا چوتھائی(اڑھائی لاکھ) کا ضمان ہو گا ،اڑھائی لاکھ کا دو تہائی(166666.66)مرد پر اورایک تہائی(83333.33)عورت کے ذمہ  ہو گا۔

لما فی التاتارخانیة: (12 /186  ،فاروقیة )
  وفی شرح الطحطاوی:ولو کان رجلان وامراتان فرجعت المراتان فلا ضمان علیھما فان الرجلین یحیطان جملۃ المال ،ولورجع الرجلان وبقیت المراتان ،فالمراتان قامتا بنصف المال وعلی الرجلین نصف المال،ولو رجع رجل وامراۃ فعلی الرجل والمراۃ ربع المال اثلاثا،ثلثاہ علی الرجل والثلث علی المراۃ
وفی شرح المجلة: (5 /365  ،رشیدیة )
 ولوشھد رجلان وامراتان  ………..ولورجع رجل وامراۃ فعلیھما ربع المال  بینھما اثلاثا ثلثاہ علی الرجل وثلثہ علی المراۃ لانہ ثلاثۃ ارباع ببقاء رجل وامراۃ.والرجل ضعف المراۃ فکان بینھم اثلاثا
وکذافی الدرالمختار: (8 /267  ،رشیدیة )
وکذا فی الردالمحتار: ( 8/ 267 ،رشیدیة )
وکذافی الھندیة: (3 /536  ،رشیدیة )
وکذافی  حاشیة الطحطاوی: (3 /262  ،رشیدیة )
وکذافی  البحرالرائق: (7 / 224 ،رشیدیة )
وکذافی  بدائع الصنائع: (5 /  434،رشیدیة )
وکذافی الموسوعة الفقھیة: (26 / 245 ،علوم اسلامیة )
وکذافی فتح القدیر: (7 /452  ،رشیدیة )

واللہ اعلم بالصواب

ابومحمدتنویرحسین عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

01/04/1445/17/10/2023

جلد نمبر :30 فتوی نمبر :116

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔