سوال

کیا ویڈیو کال پر نکاح ہو جائیگا جبکہ لڑکی کے پاس کوئی بھی نہیں اور لڑکے کے دو دوست کال کے دوران اس کے ساتھ بیٹھے تھے اور لڑکے نے کہا “میں تم سے نکاح کرتا ہوں ” لڑکی نے کہا “مجھے قبول ہے”اس صورت میں نکاح منعقد ہو جائے گایا نہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

یہ نکاح نہیں ہوا ،کیونکہ ایجاب و قبول اور گواہوں کی مجلس ایک ہونا ضروری ہے،جو کہ ویڈیو کال کی صورت میں نہیں پائی جاتی۔

لما فی الدرالمختار: (3 /14  ،ایچ ایم سعید )
ومن شرائط الایجاب والقبول: اتحادالمجلس لوحاضرَین وان طال کمخیَّرۃ
وفی الرد: ( 3/  14، ایچ ایم سعید)
  قولہ(اتحادالمجلس)قال فی البحر :فلو اختلف المجلس لم ینعقد
وفی البحر الرائق: (3 /148  ،رشیدیہ )
ولم یذکرالمصنف شرائط الایجاب والقبول فمنھا اتحاد المجلس اذاکان الشخصان حاضرَین فلو اختلف المجلس لم ینعقد
وکذا فی بدائع الصنائع: (2 /490  ،رشیدیہ )
وکذا فی الھندیہ: (1 /268  ،رشیدیہ )
وکذا فی حاشیة الطحطاوی: (2 /6 0،رشیدیہ )
وکذا فی فتح القدیر: (3 /184  ،رشیدیہ )
وکذا فی النھرالفائق: (2 /178  ،قدیمی )
وکذا فی فقہ الاسلامی: (9 /6535  ،رشیدیہ )
وکذا فی الموسوعة الفقھیہ: (41 /303  ،علوم اسلامیہ )

واللہ اعلم بالصواب

ابومحمدتنویرحسین

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

19/03/1445/6/10/2023

جلدنمبر :30 فتوی نمبر :99

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔