سوال

ایک آدمی عشاءکی نمازکےلیےمسجدمیں گیاتودیکھا جماعت ہوچکی تھی تواب وہ گھر واپس آکراپنی زوجہ محترمہ کے ساتھ جماعت کروا سکتا ہےیا نہیں؟اس کے علاوہ کبھی کسی مجبوری کی وجہ سےبھی اپنی زوجہ کے ساتھ جماعت کرواسکتا ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

صورت مسئولہ میں شوہر اور بیوی آپس میں جماعت کرواسکتے ہیں،لیکن بیوی پچھلی صف میں کھڑی ہوگی۔

لما فی البحرالرائق:(1/621،رشیدیة)
وفی الخانیۃ والظھیریۃ المرﺃۃ اذا صلت فی بیتھامع زوجھاان کانت قدماھا خلف قدم الزوج الا انھاطویلۃ یقع رﺃسھا فی السجود قبل رﺃس الامام جازت صلاتھما لان العبرۃ للقدم
وفی خلاصة:(1/157،رشیدیة)
وکذا المرﺃۃ اذااقتدت بزوجھا وقامت خلفہ لکن رﺃس المرﺃۃ یقع قبل الامام فی السجود جاز والعبرۃ للقدم
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة:(2/273،فاروقیة)
وکذا فی البنایة:(2/413،رشیدیة)
 وکذافی فتاوی قاضی خان علی ھامش الھندیة:(1/95،رشیدیة)
وکذا فی مجمع الانھر:(1/161،المنار)
وکذافی ردالمحتار:(2/386،رشیدیة)
وکذافی الجوھرۃ النیرۃ:(1/158،قدیمی)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

14/5/1445 /29/11/2023

جلد نمبر :31 فتوی نمبر :17

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔