سوال

مارا مچھلی فارم ہےجس میں ہم کبھی جال کےذریعےمچھلیاں پکڑتے ہیں اور کبھی کانٹے کےذریعےپکڑتے ہیں،جب ہم کانٹےکے ساتھ مچھلی پکڑتے ہیں تو اس پرہم کیچوےاور مینڈک یاپھرکوئی اور کیڑے زندہ لگا دیتے ہیں،تو اب پوچھنایہ ہے ان کیڑوں کےساتھ شکار کرنا کیسا ہےاور ان کو زندہ لگاناکہیں ان کوعذاب دینےکے حکم میں تو نہیں؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

زندہ کیڑے وغیرہ کو لگانا مکروہ ہے،اس میں جاندارکو بلاوجہ تکلیف دیناہے،البتہ ان کومار کرپھر استعمال کرنا چاہیےیا کوئی اور غذا استعمال کرلی جائے۔

لما فی الھندیة:(5/362،رشیدیة)
ویکرہ تعلیم البازی بالطیر الحی یاخذہ ویعذبہ ولاباس بان یعلم بالمذبوح
وفی اعلاءالسنن:(17/199،ادارة القران)
وکرہ الصید بالخراطیم حیۃ وکذا بکل شئی فیہ الروح لمافیہ من تعذیب الحیوان فان اصطادہ فالصیدمباح
وکذافی تکملة فتح الملھم:(3/540،دارالعلوم)
وکذا فی الموسوعة الفقھیة:(28/116،علوم اسلامیة)
 وکذافی فتح الباری:(9/804،قدیمی)
وکذا فی الدرالمختار:(6/474،سعید)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش غفرلہ ولوالدیہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

9/8/1445 /20/2/2024

جلد نمبر :31 فتوی نمبر :182

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔