سوال

گوہ کھانا کیسا ہے؟حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستر خواں پر تو پیش کی گئی تھی؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

گوہ کھانا مکروہ ہے،کیونکہ یہ خبائث میں سے ہےاورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے کھانے سے منع فرمایااور جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستر خوان پر پیش کی گئی تھی یہ اسلام کاابتدائی دور تھا،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے کھانے سے منع کر دیاتھا۔

لما فی سنن ابی داؤد:(2/176،رحمانیة)
عن عبدالرحمن بن شبل ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نھی عن اکل لحم الضب
وفی السنن الکبری:(9/546،بیروت)
عن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت ﺃھدی لناضب فقدمتہ الی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فلم یاکل منہ فقلت یا رسول اللہ الا تطعمہ السوال فقال انا لانطعمھم ممالاناکل وھو ان ثبت فی معنی ماتقدم من امتناعہ من ﺃکلہ ثم فیہ انہ استحب ان لایطعم المساکین ممالایاکل
وکذافی الھدیة:(4/75،البشری)
وکذا فی بدائع الصنائع:(4/146،رشیدیة)
 وکذافی المبسوط:(11/231،بیروت)
وکذا فی فتاوی الولوالجیة:(3/56،الحرمین شریفین)
وکذافی فتاوی النوازل :(332 ،حقانیة)
وکذافی ردالمحتار:(6/306،سعید)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

24/6/1445 /7/1/2024

جلد نمبر :31 فتوی نمبر :63

شیئر/ پرنٹ کریں

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔