سوال

امام نے نماز میں آیت سجدۃ تلاوت کی اور سجدہ کرنا بھول گیا ،پھر نماز کے ختم ہونے کے بعدیاد آیا تو ایسی صورت میں سجدہ تلاوت کی قضا ہو گئی یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

صورت مسئولہ میں سجدہ تلاوت نماز میں ادا کرنا ضروری تھا،اگر نماز میں ادا نہ کرسکا تو اب اس کی قضاء کی کوئی صورت نہیں ہے،تلافی کے لیے استغفار کرتا رہے۔

لما فی الھدایة:(1/147،رشیدیة)
وکل سجدۃ وجبت فی الصلاۃ فلم یسجدھا فیھا لم تقض خارج الصلاۃ لانھا صلاتیۃ ولھا مزیۃ الصلاۃ فلا تتادی با لناقص
وفی ردالمحتار:(2/705،رشیدیة)
وکل سجدۃ وجبت فی الصلاۃ ولم تؤد فیھا سقطت ای لم یبق السجود لھا مشروعا لفوات محلہ
وکذافی  الفتاوی التاتارخانیة:(2/475،فاروقیة)
وکذا فی بدائع الصنائع:(1/441،رشیدیة)
 وکذافی تبیین الحقائق:(1/207،امدادیة)
وکذا فی شرح الوقایة:(1/231،امدادیة)
وکذا فی الھندیة:(1/134،رشیدیة)
 وکذافی البنایة:(2/802،رشیدیة)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

26/5/1445 /11/12/2023

جلد نمبر :31 فتوی نمبر :40

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔