سوال

اگر کسی مدرسہ کے پڑوس میں کوئی زمین فروخت ہورہی ہو،توکیا مدرسہ کا مہتمم اس زمین میں شفعہ کادعوی کرسکتا ہےیانہیں؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

حق شفعہ ثابت ہونے کےلیےزمین کا مالک ہونا ضروری ہے،مدرسہ کی زمین وقف کی ہے اور وقف کا کوئی مالک نہیں ہوتا،لہذا صورت مسئولہ میں شفعہ کا دعوی کرنا صحیح نہیں ہے۔

لما فی الھندیة:(5/161،رشیدیة)
حتی لوبیعت دار بجنب دارالوقف فلاشفعۃ للواقف ولایاخذھاالمتولی
وفی ردالمحتار:(6/223،سعید)
قولہ ولاشفعۃ فی الوقف) ای اذا بیع قال فی التجرید مالایجوزبیعہ من العقارکالاوقاف لا شفعۃ فی شئی من ذلک عند من یری جواز بیع الوقف ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ولالہ أی لا قیمۃ ولاللموقوف علیہ لعدم المالک
وکذافی المحیط البرھانی:(11/5،داراحیاء)
وکذا فی الفتاوی التاتارخانیة:(17/4،فاروقیة)
 وکذافی الفتاوی الولوالجیة:(3/278،الحرمین شریفین)
وکذا فی حاشیة الطحطاوی علی الدرالمختار:(4/121،رشیدیة)
 وکذافی فتاوی قاضیخان علی ھامش الھندیة:(3/542،رشدیة)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش غفرلہ ولوالدیہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

21/8/1445 /3/3/2024

جلد نمبر :32 فتوی نمبر :48

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔