سوال

ایک شخص نے اپنے والد کے کہنے کی وجہ سے اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دی خود وہ طلاق نہیں دینا چاہتا تھا،پھر اسکی بیوی اپنے والدین کے گھر چلی گئی اب ایک سال گزر چکا ہے کیا رجوع ہو سکتا ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

صورت مسؤلہ  میں ایک طلاق  ہو گئی ،اور چونکہ ایک سال گزر چکا ہے اور اتنی دیر میں عموما عدت گزر جاتی ہے لہذا نکاح ختم ہو چکا ،اب عورت کہیں نکاح کرنا چاہے تو کر سکتی ہے اور اگر باہمی  رضا مندی سے آپس میں دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو بھی  کر سکتے ہیں۔

لما فی المختصر فی الفقہ الحنفی:(299،بشرٰی)
لا یصح الطلاق الا من زوج او من وکیلہ  . ․ . ․الطلاق الرجعی لا ینقطع بہ النکاح، بل یبقی ما دامت المراۃ  فی العدۃ، و یصح للرجل ان یراجعھا فی العدۃ، سواء رضیت او لم ترض و اذا مضت العدۃ :ینقطع النکاح و تبین المراۃ فلا یصح ان یراجعھا الا بتجدید النکاح برضاھا
وفی البحر الرائق:(4/94،رشیدیة)
و ینکح مبانتہ فی العدۃ و بعدھا )ای المبانۃ بما دون الثلاث لان المحلیۃ باقیۃ لان زوالھا معلق بالطلقۃ الثالثۃ فینعدم قبلھا
وکذافی الفقہ الحنفی :(2/161،الطارق)
وکذا فی الھندیة:(1/473،رشیدیة)
 وکذافی بدائع الصنائع:(3/283،رشیدیة)
وکذا فی الجوھرةالنیرة:(2/197،قدیمی)
وکذافی الھدایة:(2/132،بشرٰی)

واللہ اعلم بالصواب

سمیع اللہ شوکت  غفرلہ والوالدیہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

28/8/1445 /10/3/2024

جلد نمبر :32 فتوی نمبر :101

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔