سوال

ایک آدمی شیخ فانی ہے اس نے رمضان کے روزوں کر فدیہ ادا کیا اور بعد میں وہ اس پر قادر ہو گیا کہ وہ روزے رکھ سکے تو کیا وہ قضاء کرے گا یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

شیخ فانی اگر روزے پر قادر ہو گیا تو اس پر قضاء لازم ہے۔

لمافی الفتاویٰ الھندیہ:(1/207،رشیدیہ)
فا لشیخ الفانی الذی لا یقدر علی الصیام یفطر و یطعم لکل یوم مسکینا لما یطعم فی الکفارۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ثم ان شاء اعطیٰ الفدیۃ فی اول رمضان بمرۃ وان شاء اخرھا الی آخرہ کذا فی النھر ۔ولو قدر علی الصیام بعد ما قدر فدی بطل حکم الفداء الذی فداہ حتی یجب علیہ الصوم۔
وفی البحر الراءق:(2/501،رشیدیہ)
” قولہ وللشیخ الفانی و ھو یفدی فقط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ولو قدر علی الصیام یبطل حکم الفداء لان شرط الخلیفۃ استمرار العجز فی الصوم۔ “
وکذافی الفتاویٰ التاتارخانیہ:(3/409،فاروقیہ)
وکذافی بدائع الصنا ئع:(2/265،رشیدیہ)
وکذافی مجمع الانھر:(1/369،المنار)

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ طیب کان اللہ لہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
18،9،1443/2022،4،20
جلد نمبر:28 فتوی نمبر:6

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔