سوال

ایک آدمی نےنمازشروع کی،ثناءپڑھنےکےبعدسورۃفاتحہ بھول گیااوراگلی سورۃ شروع کردی،اب رکوع سےپہلےاس کویادآگیاکہ سورۃفاتحہ نہیں پڑھی،اب اس نمازی کوکیاکرناچاہیے،سورۃفاتحہ پڑھےیانہ پڑھے؟دوبارہ سورۃملائےیانہ ملائے؟

جواب

الجواب حامداومصلیا

یہ شخص فاتحہ پڑھےپھرسورۃپڑھےاوراس پرسجدہ سہوبھی لازم ہوگا۔

لمافی البحرالرائق:(1/516، رشیدیہ)
وجوب تقدیم الفاتحۃعلی السورۃ،لثبوت المواظبۃمنہﷺکذالک،حتیٰ قالوا:لوقرأحرفامن السورۃقبل الفاتحۃ ساھیا ثم تذکریقرأالفاتحۃثم السورۃ،ویلزمہ سجودالسہو
وفی الدروالرد:( 2/187،رشیدیہ)
وتقدیم الفاتحۃعلی)کل(السورۃ)قولہ:(علی کل السورۃ )حتیٰ قالوا:لوقرأحرفامن السورۃساہیاثم تذکریقرأالفاتحۃ ثم السورۃ،ویلزمہ سجودالسہو
وکذافی النہرالفائق:(1/197،قدیمی)
وکذافی الدرالمختار:(2/311،رشیدیہ)
وکذافی کتاب الفقہ:(1/209،حقانیہ)
وکذافی حاشیةالطحطاوی علی مراقی الفلاح:(255،قدیمی)
وکذافی التاتارخانیة:(2/69،فاروقیہ)
وفیہ ایضاً:(2/77)
وکذافی المحیط البرہانی:(2/55،ادارةالقرآن)
وکذافی الہندیة:(1/71،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدرفیق غفرلہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃالحسن ساہیوال
13/5/1443/2021/12/18
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:33

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔