سوال

نمازمیں سجدہ تلاوت میں تاخیرکرنےسےسجدہ سہوواجب ہوگایانہیں؟اورتاخیرکی صورت میں سجدہ تلاوت نمازمیں کس وقت اداکیاجائےگا۔

جواب

الجواب حامداومصلیا

اگردوآیت یااس سےزیادہ تک سجدہ تلاوت کوجان بوجھ کرمؤخرکیاتونمازدوبارہ پڑھناواجب ہے،اگربھول کر مؤخر کیا تو جس رکن میں یادآئےسجدہ تلاوت کرےاورپھراس رکن کااعادہ مستحب ہے،اگرقعدہ اخیرہ میں سجدہ کیاتودوبارہ قعدہ کرنافرض ہے اورتشّھدکااعادہ واجب ہے،ان دونوں صورتوں میں سجدہ سہوکرنابھی واجب ہوگا۔

لما فی الہندیة:(1/126،رشیدیہ)
المصلی اذاتلاآیۃالسجدۃونسی ان یسجدلھاثم ذکرھاوسجدھاوجب علیہ سجودالسہو،لانہ تارک للوصل وھو واجب، وقیل لاسہوعلیہ،والاول اصح}وفی صفحۃ134{المصلی اذانسی سجدۃ التلاوۃفی موضعھاثم ذکرھافی الرکوع، اوالسجود، اوفی القعودفانہ یخرلھاساجداثم یعودالی ماکان فیہ
وفی المحیط البرہانی:(2/335،ادارةالقرآن)
المصلی اذانسی سجدۃ التلاوۃفی موضعھاثم ذکرھافی الرکوع، اوالسجود، اوفی القعودفانہ یخرلھاساجداثم یعودالی ماکان۔۔۔۔۔۔۔۔۔وان اخرھاالی آخرصلاتہ اجزأہ،لان الصلاۃواحدۃ
وکذافی الخانیةعلی ہامش الہندیة:(1/123،رشیدیہ)
وکذافی ردالمحتار:(2 /655،رشیدیہ)
وکذافی منحةالخالق علی ہامش البحر:(2/167،رشیدیہ)
وکذافی الفتاوی السراجیة:(90،زمزم)
وکذافی خلاصةالفتاوی:(1/179،رشیدیہ)
وکذافی التاتارخانیة:(2 /394،فاروقیہ)
وکذافی الفقہ الاسلامی:(2/1110،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدرفیق غفرلہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃالحسن ساہیوال
20/5/1443/2021/12/25
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:111

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔