سوال

طلوع ِآفتاب کے وقت نماز پڑھنا منع ہے تو کیا قرآن پاک کی تلاوت کر سکتے ہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

طلوعِ آفتاب  اور غروبِ آفتاب کے وقت قرآن پاک کی تلاوت کرنا بلا کراہت جائز ہے،البتہ ان اوقات میں تسبیح،ذکراور دعا میں لگنا افضل ہے۔

لمافی الدرالمختار مع الرد: (09/698  ،بیروت)
وتستحب القرأۃ عند الطلوع اوالغروب). الصلاۃ علی النبیّ صلی اللہ علیہ وسلّم افضل من قرأۃالقرآن فی الاوقات الّتی نھی عن الصلاۃ فیھا
وفی البحرالرائق: (01/ 437 ،رشیدیة )
وفی البغیۃ:الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلاۃ والدعاء،والتسبیح افضل من قرأۃ القرآن
وکذافی الدرالمختارمع الرد: (02/ 43،رشیدیة)

واللہ اعلم بالصواب

ابومحمدتنویرحسین عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

21/08/1445/3/3/2024

جلد نمبر:32 فتوی نمبر :52

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔