سوال

پہلے ٹیوب ویل کا استعمال انتہائی کم تھا ، نہری پانی زمین کی ضرورت کو کافی حد تک کافی تھا۔ اب نہری پانی انتہائی کم مقدار میں میسر ہے ، چنانچہ نوے فیصد پانی ٹیوب ویل سے حاصل کیا جاتا ہے اور نہری پانی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اس صورت حال میں عشر کی مقدار میں کچھ کمی واقع ہوسکتی ہے ؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

صورت مسئولہ میں زمین کا اکثر حصہ چونکہ ٹیوب ویل کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے جس پر خرچہ ہوتا ہے ، اس لیے زمین کی پیداوار میں عشر کی بجائے نصف عشر (کل پیداوار کا بیسواں حصہ ) واجب ہوگا ۔ اس سے زیادہ کمی نہیں ہوسکتی۔

لما فی التنویر مع الدر:(2/328،سعید)
و)یجب(نصفہ فی مسقی غرب)ای دلو کبیر(ودالیۃ)ای دولاب لکثرۃ المؤنۃ ولوسقی سیحا وبآلۃ اعتبر الغالب
وفی الھندیة:(1/186،رشیدیہ)
وماسقی بالدولاب والدالیۃ ففیہ نصف العشر وان سقی سیحا وبدالیۃ یعتبر اکثر السنۃ فان استویا یجب نصف العشر کذا فی خزانۃ المفتین
وکذافی ردالمحتار:(2/328،سعید)
وکذافی البحرالرائق:(2/416،رشیدیہ)
وکذافی الھدایة:(1/184،رشیدیہ)
وکذافی الصحیح للبخاری:(1/201،قدیمی)
وکذافی تبیین الحقائق:(1/293،امدادیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد نصیرالدین بن شین گل عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
18/7/1442/2021/3/3
جلد نمبر:23 فتوی نمبر:132

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔