سوال

ہمارے گھر میں ایک زمین دوز ٹینک ہے،جس کی لمبائی(6)فٹ،چوڑائی(4)فٹ اور گہرائی(8)فٹ ہے،کھیلتے ہوئے ایک بچے نےدوسرے کو جوتا ماراتو وہ جوتا ٹینک میں گر گیا تو کیا پانی ناپاک ہو گا یا نہیں؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

صورتِ مسئولہ میں اگر جوتا پاک تھاتو پانی نجس نہیں ہو گااور اگر جوتا ناپاک تھاتو پانی ناپاک ہو جائے گااور اگر جوتے کا پتہ نہیں کہ پاک تھا یا نا پاک،تو قاعدہ ”الاصل فی الاشیاء الاباحۃ“کے تحت اس کو پاک سمجھا جائے گااور پانی پاک ہو گا۔

لما فی رد المحتار : (1 / 151 ،سعید )
من شک فی انائہ أو ثوبہ أو بدنہ أصابتہ نجاسۃأو لا فھو طاھر ما لم یستیقن وکذاالابار والحیاض
  وفی الفقہ الحنفی(1 /31  ،طارق )
الاصل ان الماء خلق طھوراًفلا یحکم بنجاستہ الا بیقین،ولذلک لو دخل الحمام ووجد فی الحوض ماء قلیلاولم یتیقن وقوع نجاسۃ فیہ،فانہ یجوز التوضؤ او الاغتسال بہ،ولا یترکہ لمجردھم توھم وقوع النجاسۃ فیہ لان الاصل ھو تیقن الطھارۃ فی الماء فلا یزول ذلک الیقین الا بیقین مثلہ
وکذافی الاشباہ والنظائر : ( 60  ،قدیمی کتب خانہ )
وکذا فی الفتاوی الھندیة : (1 /25  ،رشیدیہ )
وکذافی الفتاوی التاتارخانیہ : (1 /309  ،فاروقیہ )
وکذافی  الفقہ الاسلامی وادلتہ: (1 /278  ،رشیدیہ )
وکذافی المحیط البرھانی : ( 1/252  ،دار احیاء تراث العربی )
وکذافی خلاصة الفتاوی: (1 /5  ،رشیدیہ )

واللہ اعلم بالصواب

محمد مجیب الرحمٰن غفر لہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

2023/02/15/23/7/1444

جلد نمبر :29 فتوی نمبر : 22

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔