سوال

بعض لوگ کسی ادارے مثلا دفتر ،فیکٹری اور مدرسے وغیرہ میں اپنے اوقات کار کے دوران جن نمازوں کا وقت آجائے وہ ادا کرتے ہیں ، اس کے لیے انہوں نے کوئی جگہ مختص نہیں کی ہوئی، بلکہ کبھی کہیں جماعت کروالتے ہیں اور کبھی کہیں ، تو ان لوگوں کے لیے ایسی جگہ پر با جماعت نماز پڑھنے سے مسجد کی فضیلت حاصل ہوگی ؟ اور اسی طرح اگر کوئی شخص ایسی جگہ تحیۃ المسجد پڑھنا چاہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب باسم ملھم الصواب

مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے کا ثواب زیادہ ہے بنسبت کہیں اور باجماعت نمازپڑھنے سے، لہذا مذکوره صورت میں مسجد کا ثواب نہیں ملے گا، اور تحیۃ المسجد بھی مسجد کے ساتھ خاص ہے۔

لمافی الموسوعةالفقھیہ : (37/ 201،علوم الاسلامیہ )
یری الجمھور الفقھاء انہ یسن بکل من یدخل مسجدا غیر المسجد الحرام یرید الجلوس بہ وکان متوضئا ،ان یصلی رکعتین او اکثر قبل الجلوس
وکذا فی مرقاة المفاتيح : (2/ 402، التجاریہ )
وکذا فی الدر المختار : (1/554،سعید )
وکذا فی ردالمحتار : (2/18، سعید )
وکذا فی المحیط البرھانی : (2/ 211، احیاء تراث العربی )
وکذا فی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید : (1/ 259،الطارق )
وکذا فی کتاب الفقہ : ( 1/ 286، حقانیہ )
وکذا فی الفتاوی التاتار خانیہ : (2/ 280، فاروقیہ )

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
19، 6، 1440،2019، 2، 25
جلد نمبر:17 فتوی نمبر:200

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔