سوال

نماز میں سجدہ تلاوت واجب ہوا، تو کیا سجدہ اسی نمازمیں کرنا ضروری ہے یا بعد میں بھی کر سکتا ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

اسی نما ز میں وہ سجدہ کرنا ضروری ہےاگر سجدہ اسی نماز میں نہ کیا تو گناہ گار ہو گا، بعد میں اسکی قضاء بھی نہیں ہے۔

لمافی الشامیة :(2/705،دار المعرفہ)
” لو تلاھا فی الصلاۃ سجدھا فیھا لا خارجھا لما مر و فی البدائع واذا لم یسجد اثم فتلزمہ التوبۃ. “
وفی الموسوعة الفقہیة:(24/233،علوم اسلامیہ)
کل سجدۃ وجبت فی الصلاۃ ولم تؤد فیھا سقطت ولم یبق السجود لھا مشروعات لفوات محلہ واثم من لم یسجد فتلزمہ التوبۃ.
وکذافی الھندیة:(1/134،رشیدیہ)
وکذافی الھدایة:(1/172،میزان)
وکذافی بدائع الصنائع:(1/441،رشیدیہ)
وکذافی شرح العینی:(1/92،ادارة القرآن)
وکذافی المختصر فی الفقہ الحنفی:(181،بشری)
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة :(2/468،فاروقیہ)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(2/1129،رشیدیہ)
وکذافی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید:(1/287،طارق)

واللہ اعلم بالصواب
محمداحسن ابراہیم غفر لہ ولوالدیہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
7،9،1443/2022،4،9
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:42

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔