سوال

کوئی مرد نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی عورت (خواہ محرم ہو یا نا محرم) آ کر اس کے ساتھ کھڑ ی ہو جائے اور اپنی اکیلی نماز پڑھنی شروع ہو جائےتو اس صورت میں مرد کو کیا حکم ہے؟اور دونوں کی نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاًومسلماً

مذکورہ صورت میں مرد اپنی جگہ کھڑا رہے نماز ادا ہو جائے گی ،لیکن اس طرح عورت کا مرد کے برابر کھڑا ہونا مکروہ ہے۔

لما فی الدر المحتار(2/383،رشیدیہ)
”فمحاذاۃ المصلیۃ لمصل لیس فی صلاتھا مکرو ھۃ لا مفسد․“
وفی الشامیہ تحتہ(2/383،رشیدیہ)
”(قولہ مکروھۃ) الظاھر انھا تحریمیۃ، لانھا مظنۃ الشھوۃ الکراھۃ علیٰ الطاری․“

واللہ اعلم باصواب
کتبہ طیب عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃالحسن ساھیوال
24/3/1443-2021/10/30
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:75

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔