سوال

جوار اور برسیم کی فصل ایک دفعہ کاشت کرنے کے بعد اس میں سے عشر ادا کردیاجاتا ہے ۔ پھر دوسری مرتبہ اسی کٹی ہوئی جگہ میں پانی اور کھاد ڈالی جاتی ہے ، جس سے مقصود بیج پیدا کرنا ہوتا ہے ، آیا دوبارہ پھر عشر ادا کیا جائے گا؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

زمین سے جب بھی پیداوار حاصل کی جائے گی ، عشر واجب ہوگا ، لہذا صورت مسئولہ میں دوبارہ عشر واجب ہوگا۔

لما فی البدائع:(2/184،رشیدیہ)
ولان العشر فی الخارج حقیقۃ فیتکرر الوجوب بتکرر الخارج
وکذافی التنویر مع الدر:(2/328،سعید)
وکذافی الشامیة:(2/327،سعید)
وکذافی الھندیة:(1/186،رشیدیہ)
وکذافی البحرالرائق:(2/415،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد نصیرالدین عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
3/5/1442/2020/12/19
جلد نمبر:22 فتوی نمبر:23

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔