سوال

عطاء محمد“ اور”عطاء حسین“ نام رکھنا کیساہے؟

جواب

الجواب حامداً ومصلیاً

عطاء کا معنی ہے” عطیہ“”بخشش“اس اعتبار سے عطاء محمد ، عطاء حسین، کا معنی ہوگا محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا عطا کردہ ، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا عطاکردہ ، جبکہ اولاد تو اللہ تعالی کی عطا ہوتی ہے لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔

لما فی مشکوة المصابیح:(2/422،رحمانیہ)
وعن ابی الدرداء قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تدعون یوم القیٰمۃ باسمائکم واسماءاٰبائکم فاحسنوا اسمائکم
وفی فتح الباری:(10/707،قدیمی)
أخرجہ مسلم من حدیث المغیرۃ بن شعبۃ عن النبی صلی اللہ علیہ و سلم قال :انھم کانوا یسمون بأسماء انبیائھم والصالحین قبلھم
وکذافی السنن ابی داؤد:(2/334،رحمانیہ)
وکذافی الھندیة:(5/362،رشیدیة)
وکذافی تحفة الاحوذی:(8/128،قدیمی)
وکذافی مرقاة المفاتیح:(8/535،التجاریة)

واللہ اعلم بالصواب
عبد الو ہا ب بن قاسم خان ڈیروی
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
7/9/1442/1202/4/20
جلد نمبر:24 فتوی نمبر:118

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔