سوال

کوئی آدمی کسی غیر محرم لڑکی سے محبت کرتا ہےاور اس کو ہدیہ وغیرہ دیتا رہتا ہےتو یہ ہدیہ دینا کیسا ہے؟اگر آدمی اس غلط محبت سے توبہ کرلےتو ہدیہ سے رجوع کرنا کیسا ہے؟

جواب

الجواب حامداًومصلیاً

ناجائز تعلقات میں ایک دوسرے کو تحائف دینا اور لینادونوں حرام اور گناہ کبیرہ ہےاوریہ چیزیں وغیرہ واپس بھی لی جاسکتی ہیں۔

لما فی الھندیة:(4/403،رشیدیة)
المتعاشقان یدفع کل واحد منھمالصاحبہ أشیاءفھی رشوۃلایثبت الملک فیھماوللدافع استردادھا
وفی البحرالرائق:(6/441،رشیدیة)
وفیھمامایدفعہ المتعاشیقان رشوۃیجب  ردھاولاتملک فھذا یفید ان الآخذ لایملکھا
وکذافی الفتاوی التاتارخانیة:(14/492،فاروقیة)

واللہ اعلم بالصواب

تنویر احمد تابش  غفرلہ ولوالدیہ

دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال

21/8/1445 /3/3/2024

جلد نمبر :32 فتوی نمبر :49

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔