ایک آدمی شہرکی ایسی مسجدمیں اعتکاف بیٹھاجس میں جمعہ کی نمازنہیں ہوتی،بلکہ قریب جامع مسجدمیں ہوتی ہے،اب نمازِجمعہ کےلیےجامع مسجدمیں جانااس شخص کےلیےضروری ہےیانہیں؟

الجواب حامداً ومصلیاً

جی ہاں!مقیم معتکف کےلیےجامع مسجدمیں،نمازِجمعہ کےلیےجاناضروری ہے۔

لما فی الموسوعةالفقہیة:(5/221،اسلامیہ)
من وجبت علیہ الجمعۃوکان اعتکافہ متتابعاواعتکف فی مسجدلاتقام فیہ الجمعۃفھوآثم،ویجب علیہ الخروج لصلاۃالجمعۃ،لأنھافرض.فاذاخرج للجمعۃفقدذھب الحنفیۃوالحنابلۃإلی أن خروجہ للجمعۃلایفسداعتکافہ،لأنہ خروج لمالابدمنہ
وفی المبسوط للسرخسی:(3/117،دارالمعرفة)
قال ولاینبغی للمعتکف أن یخرج من المسجد إلالجمعۃأوغائط أوبول…وأمااذاخرج للجمعۃفلایفسداعتکافہ عندنا
وکذافی البدائع:(2/282،رشیدیہ)
وکذافی البحرالرائق:(2/527،رشیدیہ)
وکذافی الھدایة:(1/247،المیزان)
وکذافی الھندیة:(1/144،رشیدیہ)
وفیہ ایضاً:(1/212،رشیدیہ)
وکذافی الخانیة:(1/174،رشیدیہ)
وفیہ ایضاً:(1/221،رشیدیہ)
وکذافی الفتاوی الولوالجیة:(1/241،حرمین)

واللہ اعلم بالصواب
محمدعدنان غفرلہ الکریم
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
16/5/1443/2021/12/21
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:65

معتکف نےبیماری کی وجہ سےروزہ توڑدیا،تواس کے(مسنون) اعتکاف کاکیاحکم ہے؟

الجواب حامداً ومصلیاً

صورتِ مسئولہ میں اس کااعتکاف ٹوٹ جائےگااوروہ ایک دن کی قضاءکرےگا۔

لما فی الشامیة:(2/443،سعید)
قلت: ومقتضی ذلک أن الصوم شرط أیضاًفی الاعتکاف المسنون لأنہ مقدربالعشرالأخیرحتی لواعتکفہ بلاصوم لمرض أوسفرینبغی أن لایصح عنہ بل یکون نفلاًفلاتحصل بہ إقامۃسنۃالکفایۃویؤیدہ قول الکنز’’سن لبث فی مسجد بصوم ونیۃ‘‘فإنہ لایمکن حملہ علی المنذورلتصریحہ بالسنیۃولاعلی التطوع لقولہ بعد’’وأقلہ نفلاساعۃ‘‘فتعین حملہ علی المسنون سنۃمؤکدۃفیدل علی اشتراط الصوم فیہ
وفی الھدایة:(1/246،المیزان)
قال: الإعتکاف مستحب،والصحیح أنہ سنۃ مؤکدۃلان النبیﷺ واظب علیہ فی العشرالأواخرمن رمضان والمواظبۃ دلیل السنۃ،وھواللبث فی المسجدمع الصوم ونیۃالإعتکاف،امااللبث فرکنہ لأنہ ینبیٔ عنہ فکان وجودہ بہ .والصوم من شرطہ عندنا…ولناقولہ علیہ السلام لااعتکاف الابالصوم
وکذافی تبیین الحقائق:(1/347،امدادیہ)
وکذافی البدائع:(2/273،رشیدیہ)
وکذافی منحةالخالق علی ھامش البحرالرائق:(2/524،رشیدیہ)
وکذافی البحرالرائق:(2/530،رشیدیہ)
وکذافی خلاصةالفتاوی:(1/267،رشیدیہ)
وکذافی الفتاوی الولوالجیة:(1/241،حرمین شریفین)
وکذافی الھندیة:(1/211،رشیدیہ)
وکذافی الخانیة:(1/221،رشیدیہ)
وکذافی الموسوعةالفقہیة:(34/41،اسلامیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدعدنان غفرلہ الکریم
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
17/9/1443/2022/4/19
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:168

ایک مسجدکا،کارپٹ تبدیل کیاجارہاہےتوپراناکارپٹ کسی دوسری مسجدمیں دےسکتےہیں۔

الجواب حامداً ومصلیاً

اگرپراناکارپٹ مسجدکےکسی کام کانہیں ہےتواگرکسی ایک شخص نےدیاہوتواسی کی اجازت سےدوسری مسجدکودےسکتے ہیں۔اوراگرمسجدکےفنڈسےخریداگیاتھاتوانتظامیہ یامتولی کی اجازت سےدوسری مسجدکوقیمت یابلاقیمت دےسکتےہیں۔

لما فی الھندیة:(2/458،رشیدیہ)
رجل بسط من مالہ حصیرافی المسجد.فخرب المسجدووقع الاستغناءعنہ فإن ذلک یکون لہ ان کان حیاولوارثہ ان کان میتا.وعندأبی یوسفیباع ویصرف ثمنہ الی حوائج المسجد.فإن استغنی عنہ ھذاالمسجدیحول الی مسجدآخر
وفی التاتارخانیة:(8/165،فاروقیہ)
وکذالواشتری حشیشاللمسجدأوقندیلافوقع الاستغناءعنہ کان ذلک لہ إن کان حیاولوارثہ إن کان میتا.والصحیح من مذھب أبی یوسف فی”فصل الحصیر”أنہ لایعودالی ملک صاحبہ بخراب المسجدبل یحول الی مسجدآخرأویبیعہ قیم المسجدللمسجد
وکذافی المبسوط للسرخسی:(12/42،دارالمعرفة)
وکذافی البحرالرائق:(5/423،رشیدیہ)
وکذافی فتح القدیر:(6/22،رشیدیہ)
وکذافی الشامیة:(4/358،59،سعید)
وکذافی المحیط البرھانی:(9/128،ادارةالقرآن)
وکذافی جوھرةالنیرة:(2/38،قدیمی)
وکذافی خلاصةالفتاوی:(4/424،رشیدیہ)
وکذافی حاشیةالطحاوی:(2/537،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدعدنان غفرلہ الکریم
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
19/5/1443/2021/12/24
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:38

ایک آدمی کی بیوی فوت ہوگئی ،دوبچےہیں ،بچوں کی عُمردواورچارسال ہے۔بچوں کاباپ ان کی پرورش خودکرناچاہتاہے،جبکہ بچوں کےننھیال(ماموں ،نانی وغیرہ)بچوں کواپنےساتھ لےجانےپرمُصرہیں ۔ کیاباپ کی موجودگی میں وہ بچوں کوساتھ لےجاسکتےہیں؟جبکہ بچوں کی ماں وفات پاچکی ہے۔

الجواب حامداً ومصلیاً

جی ہاں!ننھیال لےجاسکتےہیں،کیونکہ شرعی طورپرماں کےبعدنانی پرورش کی زیادہ حق دارہے۔البتہ جب وہ بچےسمجھ داری کی عمر(بچہ سات اوربچی نوسال)کوپہنچ جائیں تواس وقت باپ پرورش کاحق دارہوگا۔

لما فی الھندیة:(1/541،رشیدیہ)
احق الناس بحضانۃ الصغیرحال قیام النکاح اوبعدالفرقۃ،الاموان لم یکن لہ ام تستحق الحضانۃ بان کانت غیراھل للحضانۃاومتزوجۃبغیرمحرم اوماتت ،فام الام اولی من کل واحدۃوان علت،فان لم یکن للام ام فام الاب اولی ممن سواھاوان علت کذافی فتح القدیر
وفی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید:(2/212،الطارق)
وحق الحضانۃللامواذاماتت الام ،اولم تقبل بحضانۃالصغیر،اواسقطت حقھا،اوتزوجت باجنبی،ینتقل حق الحضانۃالی ام الام،ثم الی ام الاب
وفی الھندیة:(1/542،رشیدیہ)
والام و الجدۃاحق بالغلام حتی یستغنی وقدربسبع سنین وقال القدوری یاکل وحدہ ویشرب وحدہ ویستنجی وحدہ وقدرہ ابوبکرالرازی بتسع سنین،والفتوی علی الاول،والام والجدۃاحق بالجاریۃحتی تحیض وفی نوادرھشام عن محمد اذابلغت حدالشھوۃفالاب احق وھذاصحیح ھکذافی التبیین
وکذافی الخانیة:(1/422،رشیدیہ) وکذافی البدائع:(3/457،رشیدیہ)
وکذافی فتح القدیر:(4/331،رشیدیہ) وکذافی البحرالرائق:(4/282،رشیدیہ)
وکذافی مجمع الانھرمع ملتقی الابحر:(2/166،المنار) وکذافی الموسوعةالفقھیة:(17/302،اسلامیہ)
وکذافی تنویرالابصارمع الدر:(3/555،سعید) وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(10/7298،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدعدنان غفرلہ الکریم
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
14/4/1443/1202/11/20
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:111

اگرکوئی شخص کسی عذرکی وجہ سےکرسی پربیٹھ کرنمازجنازہ پڑھائے، تواداہوجائےگایانہیں؟

الجواب حامداً ومصلیاً

اداہوجائےگا۔

لما فی المبسوط للسرخسی:(2/125،دارالمعرفة)
قال ولوان رجلاصلی علی جنازۃوھومریض قاعدًا،وصلی القوم معہ قیامًا،فانہ یجزئھم فی قول ابی حنیفۃوابی یوسف
وفی البدائع:(2/55،رشیدیہ)
ولوکان ولی المیت مریضافصلی قاعدًا،وصلی الناس خلفہ قیامًا،اجزاھم فی قول ابی حنیفۃ وابی یوسف
وکذافی الشامیة:(2/209،ایچ۔ایم۔سعید)
وکذافی الھندیة:(1/164،رشیدیہ)
وکذافی الخانیة:(1/193،رشیدیہ)
وکذافی التاتارخانیة:(3/83،فاروقیہ)
وکذافی الجوھرةالنیرة:(1/265،قدیمی کتب خانہ)
وکذافی المحیط البرھانی:(3/101،ادارةالقرآن)
وکذافی البحرالرائق:(2/327،رشیدیہ)
وکذافی تبیین الحقائق:(1/242،امدادیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد عدنان غُفرلہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
12/2/1443/2021/9/20
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:26

قعدہ اولیٰ میں تشہدکےبعددرودشریف میں لفظ’’محمد‘‘کےدویاتین حرف پڑھ لیےتوسجدہ سہوواجب ہوگایانہیں؟

الجواب حامداً ومصلیاً

قعدہ اولیٰ میں جتنادرودپڑھنےسےسجدہ سہوواجب ہوتاہے:اس میں مختلف اقوال ہیں۔راجح قول کےمطابق ایک رکن کےبقدرتاخیرسےسجدہ سہولازم ہوتاہے۔یہ مقدار:’’کماصلیت علٰی‘‘میں’علٰی‘کے’’ل‘‘تک بنتی ہے۔احوط قول کےمطابق ’’وعلٰی آل محمد‘‘تک پڑھنےسےسجدہ سہوواجب ہوتاہے۔غرض پہلاقول زیادہ وسعت والااوردوسراقول زیادہ احتیاط والاہے،دونوں پرعمل کرنےکی گنجائش ہے۔چنانچہ صورتِ مسئولہ میں سجدہ سہوواجب نہیں ہوگا۔

لما فی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید:(1/212،الطارق)
واجبات الصلاۃثمانیۃعشر،…الثانی عشر:القیام فوراًإلی الرکعۃالثالثۃبعدانتھاءالتشھد،…فلومکث بعدانتھاء التشھدمقدارﺃداءرکن ،وقدروہ بثلاث تسبیحات أوبمقدارمایقول:’’اللھم صل علٰی محمدوعلٰی آل محمد‘‘یلزمہ سجود السھو،لأنہ أخررکن القیام الی الرکعۃالثالثۃبمقدارمایؤدی فیہ رکن
وفی المحیط البرھانی:(2/314،ادرةالقرآن)
وفی’’شرح الکافی‘‘للصدرالشھید؛وکان الشیخ الإمام الأجل ظھیرالدین المرغینانی یقول:لایجب سجودالسھوبقولہ: ’’اللھم صل علٰی محمد‘‘ونحوہ، وإنماالمعتبرمقدارمایؤدی فیہ رکن
وکذافی التاتارخانیة:(2/401،فاروقیہ)
وکذافی مجمع الأنھر:(1/221،المنار)
وکذافی الشامیة:(2/81،سعید)
وکذافی البحرالرائق مع منحة الخالق:(1/568،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدعدنان غفرلہ الکریم
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
9/7/1443/2022/2/11
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:147

کسی آدمی سےغسل کرتےوقت کوئی فرض چھوٹ گیااوراس نےاس غسل سےنمازِجنازہ اورنمازِعصرپڑھ لی،بعدمیں یادآنےپر،اس کےلیےنمازعصر،نمازجنازہ اورغسل کاکیاحکم ہے۔

الجواب حامداً ومصلیاً

صورتِ مسئولہ میں غسل کاجوفرض چھوٹاہےاس کوپوراکرنےکےبعدصرف نمازِعصرکااعادہ کرے،نمازجنازہ کےاعادہ کی ضرورت نہیں۔

لما فی مجمع الزّوائد:(1/381،دارالکتب)
عن عبداللہ بن مسعود،ان رجلاًجاءالی النبی ،فسالہ عن الرجل یغتسل من الجنابۃفیخطئی بعض جسدہ الماء، فقال رسول اللہ :((یغسل ذلک المکان،ثم یصلی))
وفی کتاب الاصل:(1/59،)
قلت:ارایت رجلاًجنبااغتسل فبقی من جسدہ قدرموضع الدرھم لم یصبہ الماءثم صلی رکعۃاورکعتین ثم ضحک؟ قال:علیہ ان یغسل ذلک المکان الذی لم یصبہ الماءویستقبل الصلوۃولایعیدالوضوء
وکذافی المبسوط للسرخسی:(1/62،دارالمعرفة)
وکذافی الدرالمختارمع ردالمحتار:(1/155،سعید)
وکذافی المصنف لعبدالرزاق:(1/265،الاسلامی)
وکذافی التاتارخانیة:(1/272،فاروقیہ)
وکذافی البدائع:(1/142،رشیدیہ)
وکذافی البحرالرائق:(1/86،رشیدیہ)
وکذافی الھندیہ:(1/164،رشیدیہ)
وکذافی البدائع:(2/54،رشیدیہ)
وکذافی البدائع:(1/301،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدعدنان غفرلہ الکریم
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
22/3/1443/1202/10/29
جلد نمبر:25 فتوی نمبر:69

عورت کا، عورت کےلیےسَترکیاہے؟

الجواب حامداً ومصلیاً

عورت کاعورت کےلیےسَتر،ناف سےگھٹنوں تک ہے،لیکن احتیاط اسی میں ہےکہ سخت مجبوری کےبغیر ہاتھ،پاؤں اور چہرےکےعلاوہ باقی بدن کی طرف نہ دیکھاجائے۔

لما فی البدائع:(4/299،رشیدیہ)
وﺃماالثالث:وھوبیان مایحل من ذلک ومایحرم للمرﺃۃ من المرﺃۃ.فکل مایحل للرجل ﺃن ینظرإلیہ من الرجل،یحل للمرﺃۃ ﺃن تنظرإلیہ من المرﺃۃ.وکل مالایحل لہ،لایحل لھا.فتنظرالمرﺃۃمن المرﺃۃإلی سائرجسدھاإلامابین السرۃوالرکبۃ.لأنہ لیس فی نظرالمرﺃۃإلی المرﺃۃخوف الشھوۃوالوقوع فی الفتنۃ.کمالیس ذلک فی نظرالرجل إلی الرجل. حتی لوخافت ذلک تجتنب عن النظرکمافی الرجل
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(4/2656،رشیدیہ)
المرﺃۃمع المرﺃۃفی النظرکالرجل مع الرجل،لوجودالمجانسۃوانعدام الشھوۃغالباً،وقدتحققت الضرورۃإلی الانکشاف فیمابین النساء.فیمنع النظرإلی العورۃﺃی مابین السرۃوالرکبۃ،ویجوزماسواھامع ﺃمن الشھوۃ،ویحرم مع الشھوۃوخوف الفتنۃ
وکذافی التاتارخانیة:(18/90،فاروقیہ)
وکذافی فتح القدیر:(10/37،رشیدیہ)
وکذافی الھندیة:(5/327،رشیدیہ)
وکذافی التنویرمع الدر:(6/371،سعید)
وکذافی المحیط البرھانی:(8/25،ادارةالقرآن)
وکذافی البحرالرائق:(8/354،رشیدیہ)
وکذافی الموسوعةالفقہیة:(40/359،اسلامیہ)
وکذافی المبسوط للسرخسی:(10/147،دارالمعرفة)
وکذافی الھدایة:(4/463،رحمانیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدعدنان غفرلہ الکریم
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
17/8/1443/2022/3/21
جلد نمبر:27 فتوی نمبر:76

ایک شخص کا کاروباردبئی میں ہےاوروہ وہیں رہتاہے،لیکن اس کااصل گھرپاکستان میں ہے،تووہ کس ملک کے اعتبارسےصدقہ فطراداکرے؟

الجواب حامداً ومصلیاً

صدقہ فطرکی ادائیگی میں اسی جگہ کااعتبارہوتاہےجہاں صدقہ اداکرنےوالاخودموجودہے۔لہذاصورتِ مسئولہ میں یہ شخص دبئی کےاعتبارسےصدقہ فطراداکرےگا۔

لما فی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(3/1977،رشیدیہ)
والمعتبرعندالحنفیۃوالشافعیۃوالحنابلۃفی زکاۃالمال:المکان الذی فیہ المال،والمعتبرفی صدقۃالفطر:المکان الذی فیہ المتصدق ،اعتبارًابسبب الوجوب فیھما
وفی الھندیة:(1/190،رشیدیہ)
ثم المعتبرفی الزکاۃمکان المال حتی لوکان ھوفی بلد ومالہ فی بلدآخریفرق فی موضع المال،وفی صدقۃالفطریعتبرمکانہ لامکان ﺃولادہ الصغاروعبیدہ فی الصحیح
وکذافی الموسوعةالفقہیة:(23/345،اسلامیہ)
وکذافی البدائع:(2/208،رشیدیہ)
وکذافی المبسوط للسرخسی:(3/106،دارالمعرفة)
وکذافی المحیط البرھانی:(3/387،ادارةالقرآن)
وکذافی تبیین الحقائق:(1/305،امدادیہ)
وکذافی الشامیة:(2/355،سعید)
وکذافی البحرالرائق:(2/436،رشیدیہ)
وکذافی التاتارخانیة:(3/462،فاروقیہ)
وکذافی الفتاوی الولوالجیة:(1/246،حرمین شریفین)

واللہ اعلم بالصواب
محمدعدنان غفرلہ الکریم
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
12/8/1443/2022/3/16
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:185

ہم سنیاروں کےپاس کان اورناک چھیدنےکی مشین ہوتی ہے،جس سےہم عورتوں،بچیوں کےناک اورکان چھیدتےہیں اسی طرح عورتوں،بچیوں کوبُندے،بالیاں اورپازیب وغیرہ پہناناپڑجاتی ہیں۔اگربغیرچھوئے،مس کیےیہ امورسرانجام دیں توجائزہےیانہیں؟بسااوقات گاہک مجبورکرتےہیں کہ آپ ناک اورکان چھیددیں،بالیاں وغیرہ پہنادیں۔اگردُکانداریہ کام نہ کریں توگاہک دوسری دکان پرچلےجاتےہیں،پھرزیورات بھی انہیں سےبنواناشروع کردیتےہیں اس میں ہمارانقصان ہوتاہے۔وضاحت فرمادیں

الجواب حامداً ومصلیاً

صورتِ مسئولہ میں چونکہ غیرمحرم مردکےسامنےعورت کےچہرےکاکھلنالازم آرہاہےاورچھونےکابھی غالب گمان پایاجارہاہےاوراس میں کوئی شرعی ضرورت بھی نہیں ہے،اس لیےیہ کام مردکےلیےکرناجائزنہیں ہے۔نیزیہ کام گھروں میں عورتوں اورلیڈی ڈاکٹرسےبھی لیےجاسکتےہیں۔

لما فی تنویرالابصارمع الدر:(1/406،سعید)
وتمنع)المرأۃالشابۃ(من کشف الوجہ بین رجال)لالأنہ عورۃبل(لخوف الفتنۃ)کمسہ وإن أمن الشھو،لأنہ أغلظ ولذاثبت بہ حرمۃالمصاھرۃ
وفی الھندیة:(5/329،رشیدیہ)
النظرالی وجہ الأجنبیۃاذالم یکن عن شھوۃلیس بحرام لکنہ مکروہ کذافی السراجیۃولایحل لہ أن یمس وجھھاولاکفھاوان کان یأمن الشھو
وکذافی مجمع الانھر:(1/122،المنار)
وکذافی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(4/2651،رشیدیہ)
وکذافی المبسوط للسرخسی:(10/152،دارالمعرفة)
وکذافی البحرالرائق:(1/470،رشیدیہ)
وکذافی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید:(1/178،الطارق)
وکذافی الفتاوی السراجیة:(323،زمزم)
وکذافی البدائع:(4/295،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمدعدنان غفرلہ الکریم
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
13/5/1443/1202/12/18
جلد نمبر:26 فتوی نمبر:34