! اگر نماز پڑھتے ہوئے كسی آدمی کے سلام کا جواب ہاتھ کے اشارے یا سر کے اشارے سے دے دیا جائے ، تو اس کا کیا حکم ہے ؟

الجواب باسم ملھم الصواب

مکروہ ہے۔

لمافی الجوھرة النیرة : (1/ 172، قدیمی )
قولہ ولا یرد السلام بلسانہ ولا بیدہ فان ردہ بلسانہ بطلت صلاۃ ،وکذا اذا صافح بنیۃ السلام تفسد ایضا وان ا شار برد السلام براسہ اوبیدہ او باصابعتہ لاتفسد الا انہ یکرہ
وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ : ( 2/ 969،رشیدیہ )
یکرہ تنزیھا عند الحنفیۃ ردالسلام بالاشارۃ بالید او بالراس لانہ سلام حتی لوصافح بنیۃ السلام تفسد صلاتہ ویکرہ کل اشارۃ بالعین او الید ونحوھا
وکذا فی المحیط البرھانی : (2/169، احیاء تراث العربی )
وکذا فی النھر الفائق : ( 1/ 280، قدیمی )
وکذا فی الدر مختار : (2/ 450، رشیدیہ )
وکذا فی کتاب الفقہ : (1 /236، الحقانیہ )
وکذا فی مجمع الانھر : (1/181، المنار )
وکذا فی الفتاوی العالمکیریہ : (1/ 106، رشیدیہ )
وکذا فی الفتاوی التاتار خانیہ : (2/ 206، فاروقیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
13، 6، 1440،2019، 2، 19
جلد نمبر:17 فتوی نمبر:187

دوران نماز حالت سجدہ یا قعدہ سے قیام کی طرف اٹھتے ہوئے پاوں کے نیچے کپڑا آجانے کی وجہ سے گرنے کے ڈر سے کسی دیوار یا کسی بھی چیز کا سہارا لینا کہ جس سے وہ گرنے سے بچ جائے، تو اس کا کیا حکم ہے ؟ کیا حالت قیام میں اس طرح سہا را لے کر اٹھنا جائز ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

عذر كی وجہ سے سہارا لینا جائز ہے بغیر عذر کے مکروہ ہے۔

لما فی رد المحتار: ( 1/ 654،سعید )
بقی فی المکروہات اشیاء اخر ذکرہا فی المنیہ ونور الایضاح ۔۔۔۔والاتکاء علی حائط او عصا فی الفرض بلا عذر لا فی النفل علی الاصح
وکذا فی الفتاوی العالمکیرية:(1/107،رشیدیہ )
ویکرہ۔۔۔۔۔۔الاتکاء علی العصا من غیر عذر فی الفرائض دون التطوع علی الاصح
وکذا فی المحیط البرھانی : (2/142،احیاء تراث العربی )
وکذا فی کتاب الفقہ : (1/ 243،الحقانیہ )
وکذا فی بدائع الصنائع : (1/513،رشیدیہ)
وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ:(2/966، رشیدیہ)
وکذا فی الموسوعة الفقھیہ :(1/215،علوم الاسلامیہ )
وکذا فی الفتاوی التاتار خانیہ : (2/208،فاروقیہ )
وکذا فی کتاب الاصل:(1/201،عالم الکتب)

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
دارالافتاءجامعۃ الحسن ساہیوال
12، 6، 1441،2019، 2، 18
جلد نمبر:17 فتوی نمبر:147

ذبح کرنے والے کا صوم وصلوۃ کا پابند ہونا ضروری ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

ذبح كرنے والے كا مسلمان ہونا کافی ہے ،البتہ اگر نماز روزہ کا پابند ہو تو زیادہ بہتر ہے۔

لما فی الفقہ الاسلامی وادلتہ : ( 4/2740،رشیدیہ )
“والذابح المتفق علی ذکاتہ :ھو المسلم البالغ العاقل الذکر ،الذی لایضیع الصلوٰۃ لقولہ تعالی الاماذکیتم “
وکذا فی الفتاوی العالمکیریہ : (5/ 285، رشیدیہ )
“ومنھا ان یکون مسلما اوکتابیا فلا تؤکل ذبیحۃ اھل الشرک “
وکذا فی الفتاوی التاتارخانیہ: ( 17/389،فاروقیہ )
وکذا فی مجمع الانھر : ( 4/154،المنار )
وکذا فی الفتاوی الولوالجیہ : ( 3/72،الحرمین )
وکذا فی فتح القدیر : ( 9/497، رشیدیہ )
وکذا فی الدر المختار : ( 6/296،سعید )
وکذا فی المحیط البرھانی : ( 8/448، احیاء تراث العربی )
وکذا فی البحر الرائق : ( 8/306، رشیدیہ )
وکذا فی بدائع الصنائع : ( 4/164، رشیدیہ )

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
داراالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
12، 6، 1440،2019، 2، 18
جلد نمبر:17 فتوی نمبر:188

ایک شخص کہتا ہے کہ دو ستونوں کے درمیان نماز نہیں پڑھنی چا ہیے،حدیث میں اس سے منع کیا گیا ہے۔ جبکہ ہمارے ہاں مساجد میں دو ستونوں کے درمیان صف بنی ہوتی ہے ،اس ،مسئلہ کی وضاحت فرمائیں ۔

الجواب باسم ملھم الصواب

متعدد احادیث میں دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کی ممانعت منصوص ہے، اس لیے عام حالات میں ستونوں کے بیچ نماز پڑھنے سے احتراز ہی کرنا چاہیے، الا یہ کہ مسجد میں جگہ کی تنگی ہو ،یا دوصفوں کے درمیان مانع اقتداء خلا پیدا نہ ہو رہا ہو تو پھر ستونوں کے درمیان بھی نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔

لما فی معارف السنن :(2/306، سعید کراچی)
واما المنفرد فلا کراھۃ لہ عند احد ،قال القاضی ابو بکر فی عارضۃ الاحوذی ،ولا خلاف فی جوازہ عند الضیق وامامع السعۃ فھو مکروہ للجماعۃ
وکذا فی عون المعبود :(2/221،قدیمی)
والحدیث یدل علی کراھۃ الصلاۃ بین السواری والعلۃ فی الکراھۃ ما قالہ ابوبکربن العربی من ان ذلک اما لانقطاع الصف او لانہ موضع جمع النعال،قال ابن سید الناس :والاول اشبہ لان الثانی محدث ،قال القرطبی :روی ان سبب کراھۃ ذلک انہ مصلی الجن المئومنین
وکذا فی بذل المجھود:(4/227،قدیمی)
قال ابن العربی: ولا خلاف فی جوازہ عند الضیق وامامع السعۃ فھو مکروہ للجماعۃفاما الواحد فلا باس بہ وقد صلی ،صلی اللہ علیہ وسلم فی الکعبۃ بین سواریھا
وکذا فی مجمع الزوائد :(2/210،الکتب العلمیہ) وکذا فی تحفة الاحوذی: (2/26،قدیمی)
وکذا فی سنن ابن ماجہ:(164، الکتب العلمیہ) وکذا فی جامع الترمذی:(1/156، رحمانیہ)
وکذا فی سنن النسائی:( 1/145، رحمانیہ) وکذا فی سنن ابی داود:(1/107،رحمانیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
17، 7، 1440،2019، 3، 25
جلد نمبر:18 فتوی نمبر:80

کسی نمازی کا مسجد میں بیٹھ کر ریاضی اور انگلش یا سائنس کی کتابیں پڑھنا کیسا ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

اگر ان كتابوں ميں تصاوير يا فحش مضامين نہ ہوں تو جتنی دیر تک لوگ مسجد میں نماز پڑھتے رہتے ہیں ،اتنی دیر مسجد میں بیٹھ کر یہ کتابیں پڑھنا جائز ہےاور بہتر یہ ہے کہ اعتکاف کی نیت سے بیٹھا جائے۔ اس سے زیادہ دیر مسجد کا پنکھا اور لائٹ وغیرہ کا استعمال درست نہیں۔

لما فی الفتاوی النوازل : ( 63،حقانیہ )
ویجوز ان یدرس فیہ بضوء المسجد مادام الناس یصلون فیہ ،ولا باس بان یترک سراج المسجد بین المغرب والعشاء ،وبعدہ لا یجوز ان یترک الااذا جرت العادۃ فیہ وکذا اذا اتی بسراج الی المسجد وفی الرجوع الی بیتہ لا یجوز الا ان یطفاہ ۔
وکذا فی معارف السنن : (3/314،سعید )
وکذا فی غنیةالمستملی : ( 611، رشیدیہ )
وکذا فی مرقاۃ المفاتیح : (2/448، التجایہ )
وکذا فی بذل المجہود : ( 3/213،قدیمی )
وکذا فی شرح الطیبی:(2/307،الکتب العلمیہ )
وکذا فی الموسوعة الفقھیہ : (37/206،علوم الاسلامیہ )
وکذا فی الفتاوی العالمکیریہ : ( 5/321، رشیدیہ )
وکذا فی الفتاوی التاتار خانیہ : ( 18/66، فاروقیہ )
وکذا فی المحیط البر ھانی : (8/ 8،احیا ء ترا ث العربی )

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
12، 6، 1440 ،2019، 2، 18
جلد نمبر:17 فتوی نمبر:161

ميں نے كافی عرصہ پہلے پرائز بانڈ خریدے تھے، مقصد یہ تھا کہ رقم محفوظ ہو جائے، ان ميں سے ايك بانڈ پر انعام نكل آيا ہے، تو انعام کی یہ رقم لینا کیسا ہے ۔؟

الجواب باسم ملھم الصواب

جتنی رقم آپ نے لگائی تھی صرف وہی لے سکتے ہیں، انعام کی رقم سود ہے، اس کا ستعمال کرنا آپ کے لیے جائز نہیں، بلا نیت ثواب صدقہ کر دیں۔

لما فی بحوث فی قضایا فقھیة معاصرۃ : ( 2/160،معارف القرآن )
فلان الحکومۃ تلتزم بتوزیع الجوائز علی حملۃ السند فالزیادۃ علی مبلغ القرض وان لم تکن مشروطۃ لکل واحد من المقرضین ولکنھا مشروطۃ تجاہ مجموعۃ المقرضین ۔۔۔۔۔۔انھا زیادۃ غیر مشروطۃ فی العقد ، وکلما اشتر طت الزیادۃفی عقد القرض صارت ربا
وکذا فی الفقہ الحنفی فی ثوبہ ا لجدید: (4/235،الطارق )
“وھو الرباالتاخیراوالزیادۃالمشروطۃالمقابلۃللاجل وھوالربا الذی کان معروفالاھل الجاھلیۃ من دفعھم المال مؤجلا الی مدۃ علی ان یدفع الآخذ قدر امعینا کل شھر مثلا ویکون راس المال باقیا”
وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ : (5/3698،رشیدیہ )
وکذا فی الفتاوی العالمكیرية:(3/117،رشیدیہ)
وکذا فی الموسوعةالفقھية:(22/57،علوم الاسلامیہ)
وکذا فی القاموس الفقھی:(143،علوم الاسلامیہ)
وکذا فی کنز الدقائق:(248،حقانیہ)
وکذا فی بدائع الصنائع :(4/400،رشیدیہ)
وکذا فی البحر الرائق:(6/207،رشیدیہ)

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃالحسن ساہیوال
12، 6، 1440،2019، 2، 18
جلد نمبر:17 فتوی نمبر:162

مسجد ميں نمازجنازه پڑهنا كيسا ہے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

بلا عذر شرعی مکروہ ہے۔

لما فی الدرالمختار : (3/148،رشیدیہ )
“وکرھت تحریما وقیل تنزیھا فی جماعۃ ھو ای المیت فیہ وحدہ او مع القوم واختلف فی الخارجۃ عن المسجد وحدہ او مع بعض القوم والمختار الکراھۃ مطلقا”
وکذا فی الفتاوی العالمکیریہ : (1/165، رشیدیہ )
“وصلاۃ الجنازۃ فی المسجد الذی تقام فیہ الجماعۃ مکروھۃ سواء کان المیت والقوم فی المسجد او کان المیت خارج المسجد ۔۔۔۔۔۔ او المیت فی المسجد والامام والقوم خارج المسجد ھو المختار”
وکذا فی المحيط البرھانی : ( 3/108،احیاء تراث العربی )
وکذا فی غنیةالمستملی : ( 588، رشیدیہ )
وکذا فی البحر الرائق:(2/327، رشیدیہ )
وکذا فی الموسوعةالفقھیہ:(16/35، علوم الاسلامیہ )
وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ : ( 2/ 1535، رشیدیہ )
وکذا فی مؤطا الامام مالک : ( 180، رحمانیہ )

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
13، 6، 1440، 2019، 2، 19
جلد نمبر:17 فتوی نمبر:186

وضو کے دوران مسواک کرتے ہوئے زبان اور تالو پر مسواک کی جاتی ہے، کیا زبان اور تالو پر بھی تین مرتبہ مسواک کی جائے گی ؟

الجواب باسم ملھم الصواب

زبان اور تالو پر مسواک کرنے کی تعداد کا ذکر نہ مل سکا ،بظاہر لگتا ہے کہ اگر ایک مرتبہ کرنے سے صفائی حاصل نہ ہو تو تین مرتبہ بھی کر سکتے ہیں۔

لما فی الصحیح لمسلم : ( 1/161،رحمانیہ )
“عن ابی موسی رضی اللہ عنہ قال دخلت علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم وطرف السواک علی لسانہ .”
وکذا فی فتح الملھم :(1/691، دارالعلوم کراتشی )
عن ابی موسی رضی اللہ عنہ قال : دخلت علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم وطرف السواک علی لسانہ ۔۔۔۔۔۔ وفی الحجۃ اللہ اقول ینبغی للانسان ان یبلغ بالسواک اقاصی الفم فیخرج بلاغم الحلق والصدر،والاستقصاء فی السواک یذھب بالقلاع، ویصفی الصوت ،ویطیب النکھۃ.
وکذا فی البحر الرائق : (1/42، رشیدیہ )
وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ :(1/457، رشیدیہ )
وکذا فی البنایہ :(1/ 149، رشیدیہ )
وکذا فی کتاب الفقہ :(1/67، حقانیہ )
وکذا فی الدر المختار :(1/251،دارالمعرفہ )
وکذا فی مرقاة المفاتیح :(2/89، التجاریہ )
وکذا فی تحفة الاحوذی:(1/107،قدیمی )
وکذا فی بذل المجھود:(1/110، قدیمی )

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الحسن ساہیوال
29، 6، 1440،2019، 3، 6
جلد نمبر:18 فتوی نمبر:66

ایک شخص نے اپنے ایک جانور کے بارے میں نذر مانی کہ فلاں کام ہو گیا تو یہ جانور اللہ کے نام پہ دوں گا ، لیکن پھر اس نے یہ جانور بیچ دیا ،تقریبا 10 سال کے بعد اسے خیال آیا کہ میں نے تو اس جانور کی نذر مانی ہوئی تھی، حالانکہ وہ تو میں نے بیچ دیا تھا تو اب کیا کرے جبکہ اس کا کام بھی اب ہوا ہے۔

الجواب باسم ملھم الصواب

وہ آدمی اس جیسا جانور یا اس کی قیمت ادا کر دے۔

لما فی المحیط البرھانی :(6/ 356،احیاء تراث العربی )
وفیہ ایضا اذا نذر بھدی شاۃ بعینھا فاھدی مثلھا اجزأہ، وکذا اذا نذر بعتق عبد بعینہ فاعتق مثلہ اجزأہ،وھذا قول ابی حنیفۃ رحمہ اللہ ۔۔۔۔۔انہ یجوز مثلہ او افضل منہ
وکذا فی الفتاوی العالمکیریہ : (2/ 66، رشیدیہ )
وکذا فی البحر الرائق : (4/ 499، رشیدیہ )
وکذا فی الفتاوی التاتار خانیہ : ( 6/ 294،فاروقیہ)
وکذا فی کتا ب الاصل : ( 3/157،عالم الکتب )
وکذا فی الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید : (2/ 354،الطارق )
وکذا فی البنایہ : ( 6/ 42، رشیدیہ )
وکذا فی حاشیة الطحطاوی : ( 2/ 339، رشیدیہ )
وکذا فی فتح القدیر : (5/88، رشیدیہ )
وکذا فی الفقہ الاسلامی وادلتہ : ( 4/2552، رشیدیہ )

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
متخصص جامعۃ الحسن ساہیوال
26، 5، 1440/ 2019، 2، 2
جلد نمبر:17 فتوی نمبر:145

حاملہ عورت سجدہ کی حالت میں پیشانی تکیے پر رکھ کر سجدہ کر سکتی ہے ؟ براہ کرم مطلع فرمائیں، یاد رہے کہ یہ تکلیف کی صورت میں ہے کہ زمین پر پیشانی رکھنے سے تکلیف ہوتی ہے۔

الجواب باسم ملھم الصواب

کر سکتی ہے۔

لما فی بدائع الصنائع : (1/289،رشیدیہ )
ولو رفع الی وجہ المریض وسادۃ او شئ فسجد علیہ من غیر ان یومیئ لم یجز ۔۔۔۔۔۔فان کانت الوسادۃ موضوعۃ علی الارض ،وان کان یسجد علیھا جازت صلاتہ ،لما روی ان ام سلمۃ کانت تسجد علی مرفقۃ موضوعۃ بین یدیھا لردمھا ،ولم یمنعھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
وکذا فی المحیط البرھانی : (3/ 33، احیا ء تراث العربی )
وان کانت الوسادۃموضوعۃ علی الارض ،وکان یسجد علیہ جازت صلاتہ فقد صح ان ام سلمۃ رضی اللہ تعالی عنھا کانت تسجد علی مرافقۃ موضوعۃ بین یدیھا لعلۃ کانت بھا ،ولم یمنعھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من ذالک
وکذا فی الفتاوی التاتار خانیہ : (2/ 676،فاروقیہ )
وکذا فی مجمع الانھر : (1/ 228،المنار )
وکذا فی الدر المختار : (2/ 685،دارالمعرفہ )
وکذا فی البنایہ : (2/ 768،رشیدیہ)
وکذا فی الجوھر ۃ النیرۃ :(1/204، قدیمی )
وکذا فی النھر الفائق : ( 1/335، قدیمی )

واللہ اعلم بالصواب
محمد مظہر اقبال عفی عنہ
دارالافتاءجامعۃ الحسن ساہیوال
12، 6، 1440،2019، 2، 18
جلد نمبر:17 فتوی نمبر:163